بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے رشتے دار کراچی میں مقیم، رابطے آج بھی برقرار
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
کراچی:
بالی ووڈ کے سپر اسٹار دبنگ خان کے عزیز کراچی کے علاقے خداداد کالونی میں آج بھی رہائش پذیر ہیں جن کے گھر پر بالی ووڈ گھرانہ تشریف لاچکا ہے۔
اس گھر کے سربراہ باری ہیں جن کا سلمان خان کے والد سلیم خان سے پھوپھی زاد بھائی کا رشتہ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہمارا آبائی تعلق بھارت کے شہر اندور سے ہے اور پاکستان بننے کے بعد ہم نے وہاں سے کراچی ہجرت کی، ممبئی کے بعد دوسرا بی ٹاؤن شہر اندور ہے۔
انٹرویو کے دوران اس بات کا انکشاف بھی ہوا کہ سلمان خان، ارباز خان اور بہن کی گاڑی کو حادثہ بھی پیش آیا تھا۔
ایکسپریس کو دیے گئے انٹرویو میں سلمان خان کے رشتے دار کی جانب سے دلچسپ انکشافات سامنے آئے اور انہوں نے دعویٰ کیا کہ سلمان خان، ارباز اور بہن کراچی آچکے ہیں اور وہ تین ماہ تک یہی پر مقیم تھے، جس کے دوران انہوں نے لائٹ ہاؤس سے جینز کی پینٹیں بھی خریدیں۔
سلیم خان کے پھوپھی زاد بھائی باری جیلانی نے انکشاف کیا کہ جانی واکر ہمارا رشتہ دار تھا جبکہ اندور میں دلیپ کمار سمیت بہت سارے اداکاروں کے ساتھ نہ صرف ملاقاتیں ہوئیں بلکہ پُرتکلف عشایے بھی ہوئے۔
باری جیلانی کے مطابق اُن کے پھوپھو سلمان خان کے پر دادا یعنی سلیم خان کے دادا تھے وہ پولیس میں ڈی آئی جی تھے، اسی وجہ سے پاکستان نہیں آئے۔
انہوں نے بھول جانے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’ابھی ایک گھنٹے پہلے ہماری بات ہوئی ہے، سلیم کی بہن ثریا تھی اُن کا بیٹا جو فلموں کیلیے گانے گاتا ہے وہ رابطے میں ہے‘۔
باری جیلانی کے بیٹے ندیم نے بتایا کہ سلمان خان، ارباز، سہیل خان اور بہن 1980 کے آخر میں کراچی آئے اور پھر یہاں ہمارے گھر پر تین ماہ قیام کیا تھا۔
ندیم جیلانی کے مطابق ہمارے ایک دوست ناصر عبداللہ کے پاس ٹریل بائیک تھی، جس کو چلانے کیلیے ارباز نے خواہش ظاہر کی اور جیسے ہی اس کو چلایا تو موٹرسائیکل کنٹرول سے باہر ہوگئی اور پھر وہ گر گئے تھے اور ٹانگ میں فریکچر ہوگیا تھا پھر وہ تین ماہ اسی گھر میں مقیم رہے۔
انہوں نے بتایا کہ ’سلمان خان اُس وقت اداکار نہیں تھے بلکہ وہ ماڈل تھے، وہ سائیکل چلانے کے ماہر تھے اور ایک ٹائر پر بہت دور تک چلاتے تھے جبکہ وہ بس سے ریس لگاتا تھا‘۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سلمان خان کے انہوں نے
پڑھیں:
فواد خان کا بالی ووڈ اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ کیسا رہا؟
پاکستان کے سُپر اسٹار فواد خان بالی ووڈ کی معروف اداکاراؤں کیساتھ فلموں میں کام کر چکے ہیں اور جلد ہی ان کی نئی فلم ’ابیر گلال‘ ریلیز ہونے والی ہے جس میں انہوں نے بھارتی اداکارہ وانی کپور کے ساتھ اسکرین شیئر کی ہے۔
فواد خان نے ایک حالیہ انٹرویو میں ان بالی ووڈ اداکاراؤں کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا جن کے ساتھ وہ مختلف فلموں میں کام کر چکے ہیں۔ ان میں سونم کپور، عالیہ بھٹ، انوشکا شرما اور حالیہ طور پر وانی کپور شامل ہیں۔
A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)
فواد خان نے سونم کپور کو ایک صاف گو شخصیت قرار دیا جو بلا جھجک اپنے دل کی بات کہہ دیتی ہیں، اور کہا کہ وہ ایک اچھی دل رکھنے والی انسان ہیں۔
عالیہ بھٹ اور انوشکا شرما کے بارے میں فواد نے کہا کہ ان دونوں میں زبردست توانائی اور جوش پایا جاتا ہے، جو کہ کام کے دوران نمایاں ہوتا ہے۔
A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)
وانی کپور کے بارے میں فواد خان نے کہا کہ وہ ایک بہترین فنکارہ ہیں اور ان کا کام بہت متاثر کن ہے۔ فواد نے مزید کہا کہ ان تمام اداکاراؤں میں صلاحیت اور خلوص دل دونوں موجود ہیں، جو انہیں نہ صرف باصلاحیت بلکہ اچھی شخصیات بھی بناتے ہیں۔
A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)
یاد رہے کہ فواد خان اور وانی کپور کی فلم ابیر گلال 9 مئی کو ممکنہ طور پر ریلیز ہونے والی ہے تاہم بھارت میں ہونے والے پہلگام واقعے کے بعد اس فلم کا بائیکاٹ کیا جارہا ہے جس سے اس کی بھارت میں ریلیز رُکنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
TagsShowbiz News Urdu