کیا ممبئی کا پوش علاقہ باندرا اب اداکاروں کے لیے محفوظ نہیں رہا؟
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
ویب ڈیسک—بالی وڈ اسٹار سیف علی خان پر حال ہی میں ہونے والے حملے کے بعد بالی وڈ شخصیات ممبئی کے پوش علاقے باندرا کی سیکیورٹی پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔
باندرا کا شمار ممبئی کے پوش علاقوں میں ہوتا ہے جہاں بالی وڈ کے معروف اسٹارز سلمان خان، شاہ رخ خان، سنجے دت، رنبیر کپور، عالیہ بھٹ اور فرحان اختر سمیت دیگر کی رہائش گاہیں ہیں۔
باندرا کی سیکیورٹی کے حوالے سے اداکارہ روینا ٹنڈن کا کہنا ہے کہ "سیلیبریٹیز کو ان کے لیے محفوظ سمجھی جانے والی جگہ ان کی رہائش گاہوں کو نشانہ بنانے میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔”
انہوں نے کہا کہ باندرا اب غیر محفوظ ہو گیا ہے اور اس کے لیے سخت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
اداکارہ نے سیف علی خان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی دی۔
بھارتی اخبار ‘ٹائمز آف انڈیا’ کے مطابق اداکارہ پوجا بھٹ نے سیف علی خان پر حملے سے متعلق شہر کی سیکیورٹی پر سوالات اٹھائے۔
انہوں نے کہا کہ یہ قانون پر عمل درآمد کرانے والے اداروں کی ذمے داری ہے کہ وہ شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کریں۔
‘ٹائمز آف انڈیا’ کی رپورٹ کے مطابق ہدایت کار کنال کوہلی کا کہنا ہے کہ سیف پر حملے کا واقعہ حیران کن ہے۔ ان کے بقول کوئی کیسے ایک ہائی سیکیورٹی بلڈنگ میں گھس سکتا ہے۔ بلڈنگ کے علاوہ سلیبریٹیز کی اپنی بھی سیکیورٹی ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ مزید کیا کیا جا سکتا ہے؟
یاد رہے کہ سیف علی خان پر بدھ کی رات گھر پر ڈکیتی کی مبینہ کوشش کے دوران مزاحمت میں زخمی ہوئے تھے۔ اداکار کو ریڑھ کی ہڈی، گردن اور ہاتھ پر زخم آئے تھے۔
سینئر پولیس افسر ڈکشٹ گیدام کے مطابق پولیس نے ایک حملہ آور کی شناخت کر لی ہے اور اس کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
سیف پر حملے کے بعد ان کی اہلیہ اور اداکارہ کرینہ کپور خان نے بھی بیان جاری کیا تھا۔
کرینہ نے میڈیا اور پاپا رازی سے درخواست کی تھی کہ وہ اس مشکل وقت میں بے بنیاد اور قیاس آرائیوں سے مبنی کوریج سے گریز کریں۔
باندرا میں بالی وڈ اسٹارز پر حملوں کا قصہ پرانا نہیں ہے۔ گزشتہ برس باندرا میں سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔
بعد ازاں بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان نے باندرا میں اپنی رہائش گاہ کی بالکونی میں بلٹ پروف شیشے نصب کرائے تھے۔
اس سے قبل سال 2022 میں سلمان خان کے والد صبح سات بجے باندرا کے واکنگ ٹریک پر چہل قدمی کے بعد آرام کے لیے ایک بینچ پر بیٹھے جہاں سے انہیں دھمکی آمیز خط ملا تھا۔ اس خط میں سلمان خان کو قتل کرنے کی دھمکی دی ہوئی تھی۔
اکتوبر 2024 میں بھارت کی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے رہنما اور بزنس مین بابا صدیق کو باندرا میں ہی اس وقت قتل کیا گیا تھا جب وہ اپنے دفتر سے واپس جا رہے تھے۔
اس واقعے کی ذمے داری لارنس بشنوئی گینگ نے قبول کی تھی۔
.ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل سیف علی خان کے مطابق بالی وڈ کے لیے
پڑھیں:
ایئرانڈیا کے طیارے میں پھر خرابی، آخر وقت میں پرواز منسوخ کر دی گئی
دہلی ایئرپورٹ پر گزشتہ شام ایئر انڈیا ایکسپریس کی ممبئی جانے والی پرواز کو روانگی سے قبل ہی ایک تکنیکی خرابی کے باعث ٹیک آف منسوخ کرنا پڑا۔ طیارے میں تقریباً 160 مسافر سوار تھے۔
یہ بھی پڑھیں:ایئر انڈیا طیارہ حادثہ: بھارت نے برطانوی خاندانوں کو غلط لاشیں بھیج دیں
ایئرلائن کے ترجمان نے بتایا کہ فلائٹ کے عملے نے ایک معمولی تکنیکی مسئلے کے پیش نظر، حفاظتی اصولوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے ٹیک آف نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، کاک پٹ میں اسکرینوں پر رفتار کے اعداد و شمار (اسپیڈ پیرا میٹرز) کی درست تفصیل ظاہر نہ ہونے کی وجہ سے پائلٹ نے احتیاطاً پرواز روک دی۔
یہ بھی پڑھیں:دہلی ایئرپورٹ پر ایئر انڈیا کے طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
ترجمان نے مزید بتایا کہ مسافروں کو متبادل طیارے میں منتقل کر دیا گیا ہے جو ممبئی روانہ ہوا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہم پیش آنے والی تکلیف پر معذرت خواہ ہیں، تاہم یہ واضح کرنا ضروری ہے کہ ہماری تمام پروازوں میں حفاظت ہمیشہ اولین ترجیح ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایئر انڈیا دہلی فنی خرابی ممبئی