نیل نتن مکیش کا کترینہ کیف کے ساتھ کیا تنازع تھا؟ اداکار کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
بھارتی اداکار اور فلمساز نیل نتن مکیش نے انکشاف کیا کہ کترینہ کیف کیساتھ پہلی مرتبہ کام کے دوران ان دونوں کے درمیان شروعات میں تنازعات رہے تھے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیل نتن مکیش نے فلم نیویارک کی شوٹنگ کے دوران اپنے اور کترینہ کے درمیان موجود اختلافات پر گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہوں نے سُنا تھا کہ اداکارہ کو ان کی رنگت سے مسئلہ تھا۔
نیل نے بتایا کہ ان کے اور ساتھی اداکارہ کے درمیان شروعات میں اچھا تعلق نہیں رہا وہ دونوں اکثر بحث کرتے تھے کترینہ ان کے سین کے دوران بار بار مداخلت کرتی تھیں جس پر وہ ان سے پوچھتے تھے کہ کیا مسئلہ ہے بعد میں سُنا کے انہیں میرے کردار نبھانے کے انداز سے بھی مسئلہ ہے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ اس طرح ہمارے درمیان کافی عرصے تک تنازع رہا لیکن بعد میں ہم دوست بن گئے اور ہمارے درمیان کے اختلافات بھی ختم ہوگئے۔ نیل نے بتایا کہ فلم نیویارک کے دوران جب وہ شدید بیمار ہوگئے تو کترینہ اور ان کی ٹیم نے انکا بہت خیال بھی رکھا تھا۔
یاد رہے کہ فلم نیویارک امریکہ کی تاریخ کے افسوسناک واقعے 9/11 کے بعد 3 دوستوں جان ابراہم، کترینہ کیف اور نیل نتن مکیش کی زندگی پر پڑنے والے اثرات پر مبنی تھی جو کہ بےحد کامیاب بھی رہی تھی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نیل نتن مکیش کے دوران
پڑھیں:
کترینہ کیف کی بہن کی بالی ووڈ میں دھواں دار انٹری، فلم کا ٹیزر جاری
بالی ووڈ اداکار پُلکت سمرات اور اسابیل کیف کی فلم ’سُسواگتم خوش آمدید‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کوئین کترینہ کیف کی بہن اسابیل کیف رومانوی مزاحیہ فلم ’سُسواگتم خوش آمدید‘ کے ذریعے انڈسری میں بطور ہیروئن قدم رکھ رہی ہیں۔
اسابیل کے ساتھ فلم میں پلکت سمرات ہیرو کا کردار نبھائیں گے ان کی فلم کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے، جو کامیڈی اور رومانوی کہانی پیش کرتا ہے۔
فلم کی ہدایتکاری دھیرج کمار نے کی ہے، جبکہ کہانی ایک ایسی محبت پر مبنی ہے جو ثقافتی سرحدوں کو عبور کرتی کراس کلچرل کہانی ہے، اور اس میں مزاح، جذبات اور سماجی پیغام کو خوبصورتی سے پیش کیا گیا ہے۔ فلم 16 مئی 2025 کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
View this post on InstagramA post shared by Pulkit Samrat (@pulkitsamrat)
پُلکِت سمرات نے سوشل میڈیا پراپنی فلم کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے لکھا: ’دو روحیں، دو ثقافتیں، ایک محبت کی کہانی۔‘
فلم کے دیگر اداکاروں میں سہیل وید، پرینکا سنگھ، مرحوم رتوراج سنگھ، میگھنا ملک اور ارون بالی شامل ہیں۔