کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26 مئی 2025)انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی کی جانب سے نقل روکنے کے دعوے اور اقدامات ایک بار پھر ناکام ہوگئے،امتحانات کے انیسویں روز بھی اردو کا پرچہ امتحانی وقت کے دوران آوٹ ہو گیا، انٹرمیڈیٹ امتحانات میں نقل اور پرچہ آوٹ ہونے کی روایت برقراررہی، نقل مافیا بدستور فعال ہے اور امتحانی نظام کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پری انجینئرنگ، پری میڈیکل اور ہوم اکنامکس گروپ کے بارہویں جماعت کے اردو کے پرچے کا مکمل حل شدہ سوالنامہ امتحان کے دوران ہی واٹس ایپ گروپوں میں گردش کرنے لگا۔ صرف سوالنامہ ہی نہیں بلکہ جوابات بھی سوشل میڈیا پر عام دستیاب تھے جس سے بورڈ کی نگرانی پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔امتحانات میں پرچے آﺅٹ ہونے پر والدین، طلبہ اور تعلیمی ماہرین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

(جاری ہے)

والدین اور اساتذہ نے اس پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔شہریوں نے حکومت اور وزیرِ تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ پرچہ آوٹ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ امتحانی نظام میں اصلاحات لائی جائیں۔واضح رہے کہ کراچی انٹر بورڈ کے تحت 5 مئی 2025 سے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا آغاز5مئی سے شروع ہوا تھا جو29مئی تک جاری رہیں گے۔امتحانات میں گیارہویں اور بارہویں جماعت کے مختلف گروپ شامل تھے جن میں سائنس، پری انجینئرنگ، پری میڈیکل، سائنس جنرل، اور ہوم اکنامکس کے ساتھ ساتھ اضافی سبجیکٹس اور امپروومنٹ کے امیدوار بھی شریک تھے۔

سالانہ پرچوں کیلئے 182 امتحانی مراکز قائم کئے گئے تھے۔ جن میں سے 122 مراکز صبح کی شفٹ کیلئے اور 60 شام کی شفٹ کیلئے تھے۔قبل ازیںکراچی کے تعلیمی اداروں میں امتحانی پیپرز آوٹ ہونے اور نقل کی روک تھام کیلئے انٹربورڈ نے ایف آئی اے کو خط لکھا تھا۔ خط میں سوشل میڈیا پر پرچے آوٹ کرانے اور نقل میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی درخواست کی گئی تھی۔

انٹر بورڈ کی جانب سے بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ امتحانی پرچوں کے افشا، حل شدہ جوابات کی غیر قانونی فروخت، اور سوشل میڈیا پر منظم نقل کے سلسلے کو روکنے کیلئے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ فوری طور پر مداخلت کرے۔خط میں نشاندہی کی گئی ہے کہ مختلف واٹس ایپ گروپس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر امتحانی مواد لیک کیا جا رہا ہے اور طلبہ کو پیسے کے عوض حل شدہ جوابات فراہم کئے جا رہے تھے جو کہ سائبر جرائم کے زمرے میں آتا تھا۔خط میںمزید کہا گیا تھا کہ دھوکہ دہی کے طریقے اب سائبر جرائم کی شکل اختیار کر چکے ہیں، ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ ان گروپس کی مکمل تحقیقات کریں اور ان کے منتظمین کا سراغ لگا کر قانونی کارروائی کی جائے۔
.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سوشل میڈیا

پڑھیں:

بلال مقصود نے سوشل میڈیا پر کراچی کے پارک میں موجود مردہ کوؤں کی ویڈیو شیئر کردی، یہ ماجرا کیا ہے؟

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں میجر خالد شہید پارک میں مردہ کوؤں کی مبینہ ویڈیو کو موسیقار بلال مقصود نے سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا۔ بلال مقصود نے کہا چند دنوں سے پارک میں روز دو یا تین مردہ کوّے نظر آرہے تھے، آج تو تقریباً 50 سے 60 مردہ کوّے نظر آئے۔ ترجمان ہارٹیکلچر سوسائٹی رفیع الحق نے کہاکہ کوے اور چیلیں زیادہ تر کچرے سے خوارک حاصل کرتے ہیں، ہو سکتا ہے پرندے کچرے سے زہر خوانی کا شکار ہوئے ہوں۔اس کے علاوہ محکمہ جنگلی حیات سندھ نے بھی پارک کا دورہ کیا تاہم کچرا کنڈیاں صاف ہونے کی وجہ سے کوئی ثبوت نہ مل سکا، پارک میں مردہ چیل اور کوے بھی نہیں نظر آئے۔

متعلقہ مضامین

  • گلگت بلتستان کے مسائل کے حل کیلئے ایوان صدر میں اہم اجلاس طلب
  • بلال مقصود نے سوشل میڈیا پر کراچی کے پارک میں موجود مردہ کوؤں کی ویڈیو شیئر کردی، یہ ماجرا کیا ہے؟
  • غزہ کی امداد روکنے کیلئے "بنی اسرائیل" والے بہانے
  • ایئر کراچی جلد اڑان بھرنے کو تیار، افتتاح ہوگیا
  • پنجاب میں 8ویں جماعت کے بورڈ امتحانات کا سلسلہ دوبارہ شروع، حکومتی فیصلہ
  • جہلم ویلی، امتحانی نتائج میں فیل ہونے پر طالب علم کی خودکشی
  • آئمہ کرام کی رجسٹریشن کیلئے کوئی قواعد و ضوابط جاری نہیں کیے، محکمہ داخلہ
  • ای چالان سسٹم کے نفاذ کے بعد دستی چالان کا سلسلہ ختم ہوگیا: ڈی آئی جی ٹریفک
  • کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں نوجوان جاں بحق، 2 زخمی
  • کراچی: نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق