ایک یوٹیوبر کی موجودگی میں ڈکی بھائی سے دوران حراست پوچھ گچھ کی ویڈیو سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
معروف یوٹیوبرسعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کی دوران حراست تفتیش کی ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں انفلوئنسر ڈاکٹر عفان کی موجودگی میں اُن سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔
سعد الرحمان عرف ڈکی کو تقریبا تین ماہ قبل جوا ایپ کی تشہیر کے کیس میں بیرون ملک روانگی کے وقت لاہور ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا جس کے بعد انہوں نے تقریبا 100 دن جیل میں گزارے اور پھر لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ضمانت منظور ہونے کے بعد وہ باہر آگئے ہیں۔
ڈکی بھائی نے اپنی 100 دن کی حراست کے دوران پیش آنے والے واقعات کے حوالے سے ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے این سی سی آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر سرفراز چوہدری اور دیگر افسران پر سنگین الزامات عائد کیے۔
ڈکی بھائی نے دعویٰ کیا تھاکہ اُن سے دوران حراست انسانیت سوز تشدد کیا گیا جبکہ کروڑوں روپے رشوت بھی لی گئی۔
سعد الرحمان نے جس سابق افسر پر الزامات لگائے اُس نے یوٹیوبر ڈاکٹر عفان کے ساتھ ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کر کے ڈکی پر سنگین الزامات عائد کیے تھے۔
اب ایک نئی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دوران حراست ڈکی بھائی سے این سی سی آئی اے افسر کی پوچھ گچھ جاری ہے اور اس میں ڈاکٹر عفان بھی یوٹیوبر سے ملنے گئے ہوئے ہیں۔
ڈکی بھائی سے سرفراز چوہدری نے ڈاکٹر عفان کے سامنے سوال کیا کہ جنید سلیم اور دیگر صحافیوں کی جانب سے تشدد کا الزام عائد کیا گیا، کیا تمھارے ساتھ کوئی مار پیٹ ہوئی؟ جس پر ڈکی نے جواب دیا کہ نہیں ہوئی۔
یہ ویڈیوز اس بات کا ثبوت ہے کہ ڈکی بھائی کے اوپر کوئی تشدد نہیں ہوا اور اس نے جو ویڈیو بنائی، لوگوں کو ایموشنل کر کے ایک کروڑ روپیہ تو کما لیا۔
اب جھوٹی ویڈیو بنا کر ادارے کو اور زیادہ بدنام کرنے پر کیا اس کے خلاف کاروائی ہوگی؟
pic.
اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے تبصرے کیے کہ ڈاکٹر عفان نے کیوں دورہ کیا اور سرفراز چوہدری نے ڈکی سے اُن کے سامنے کیوں تفتیش کی۔
ایک صارف نے لکھا کہ اس معاملے اور ڈکی کے الزامات پر اب ڈاکٹر عفان کا احتساب بھی ہونا چاہیے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈاکٹر عفان ڈکی بھائی
پڑھیں:
کراچی؛ شہری سے 18لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہونے والے ملزمان کی ویڈیو سامنے آگئی
کراچی:ضلع کورنگی پولیس سے بے خوف لٹیروں کی لانڈھی نمبر 6 میں دن دیہاڑے راہ چلتے شہری سے ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، مسلح ملزمان شہری سے 18 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع کورنگی پولیس سے بے خوف لٹیروں کی لانڈھی نمبر 6 میں دن دیہاڑے راہ چلتے شہری سے ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔
فوٹیج میں 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 مسلح ملزمان کو دیکھا جا سکتا ہے۔ موٹر سائیکلوں پر سوار ڈاکوؤں نے لوٹنے کی غرض سے شہری کو روکنے کی کوشش کی، مسلح ملزمان کو دیکھ کر شہری گھبراہٹ شکار ہوئے تاہم ملزمان نے شہریوں کے چلتی موٹر سائیکل سے گرتے ہی واردات انجام دینا شروع کر دی۔
ملزمان بنا کسی خوف لاکھوں روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے، واردات کا نشانہ بننے والے شہری سے 18 لاکھ روپے نقدی لوٹی گئی۔ شہری بینک سے نقدی رقم لیکر واپس جا رہے تھے کہ راستے میں واردات کا نشانہ بنے۔
پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔