چیچہ وطنی، دینی مدرسہ کی مغوی معلمہ کو کچے کے علاقہ سے بازیاب کرالیاگیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2025ء) دینی مدرسہ کی مغوی معلمہ کو کچے کے علاقہ سے بازیاب کرالیاگیا،پولیس کے مطابق گاؤں111،سیون آر کی رہائشی 22سالہ فرح 39،بارہ ایل میں واقع ایک دینی مدرسہ میں پڑھاتی تھی جسے ڈیڑھ ماہ قبل بوریوالہ والا روڈ سے نامعلوم ملزموں نے اسوقت اغوا کرلیا جب وہ مدرسہ جانے کیلئے رکشا سے اتر کر پیدل جارہی تھی ، پولیس نے مغوی لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا ، تفتیشی ٹیم نے حاصل معلومات کی روشنی میں مغوی معلمہ کو کچا کے علاقہ سے برآمد کرکے ورثا کے حوالے کردیاہے، تاہم ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔\378.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
بی جے پی کو انتخابات میں اپنی شکست کی سزا کشمیریوں کو نہیں دینی چاہیے، عمر عبداللہ
ذرائع کے مطابق عمر عبداللہ نے ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی نے سپریم کورٹ کو بتایا تھا کہ انتخابات کے بعد جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کیا جا ئے گا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ بی جے پی کو کشمیریوں کو محض اس لیے سزا نہیں دینی چاہیے کہ وہ اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق عمر عبداللہ نے ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی نے سپریم کورٹ کو بتایا تھا کہ انتخابات کے بعد جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کیا جا ئے گا، یہ کبھی نہیں کہا تھا کہ مذکورہ درجہ صرف بی جے پی کی جیت کی صورتحال میں بحال ہو گا۔عمر عبداللہ نے کہا کہ بی جے پی بدقسمتی سے جیت نہیں پائی لیکن اسے اپنی ہار کو ریاستی درجہ کی بحالی میں رکاوٹ نہیں بنانا چاہیے۔ عمر عبداللہ نے مزید کہا کہ ان کی حکومت کی توجہ لوگوں کے مسائل کے حل پر مرکوز ہے۔