چیچہ وطنی،قومی شاہراہ پر کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) چیچہ وطنی قومی شاہراہ پر کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ریسکیوذرائع کے مطابق حادثہ اقبالنگر کے قریب بائی پاس روڈ پر پیش آیا جہاں ملتان کی جانب سے آنیوالی کار نے موٹر سائیکل کو ٹکرماردی ۔
(جاری ہے)
حادثہ کے نتیجہ میں55سالہ موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوگیا اور طبی امداد سے قبل ہی چل بسا،کارڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔\378
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے موٹر سائیکل
پڑھیں:
کراچی: سٹی کورٹ میں رات گئے آتشزدگی، سینکڑوں مقدمات کاریکارڈ جل کر خاک
کراچی سٹی کورٹ میں رات گئے آتشزدگی سے سینکڑوں مقدمات کاریکارڈ جل کرخاک ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق شارٹ سرکٹ سے لگنے والے آگ سے لفٹ اور فوٹواسٹیٹ مشین بھی جل گئی، آگ لگنےسے سیکنڈ فور پر رکھا ہوا پولیس ریکارڈ بھی جل گیا۔
پولیس نے ضلع ایسٹ کی عدالتوں کا ریکارڈ لفٹ کے قریب رکھا ہوا تھا، آگ لگنے کی وجہ سٹی کورٹ کے ایف اور جی بلاک بجلی محروم ہوگیا۔
عدالتی عملے کے مطابق آگ رات دوسے ڈھائی بجے کے درمیان لگی، جب فائربریگیڈ پہنچی تولفٹ اور مقدمات کا ریکارڈ جل چکا تھا، آگ نے سٹی کورٹ کی ایف بلاک کی بلڈنگ کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔