چیچہ وطنی کے دیہی علاقہ میں والی بال کے نوجوان کھلاڑی کے اندھے قتل کا معمہ حل
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2025ء) چیچہ وطنی کے دیہی علاقہ میں والی بال کے نوجوان کھلاڑی کے اندھے قتل کا معمہ حل ،چچا زاد بھائی ہی قاتل نکلا،پولیس کے مطابق گاؤں165،اے نائن ایل میں 3روز قبل نامعلوم شخص نے کھلاڑی کا شف تنویر کو بھینسوں کے باڑہ میں فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا،پولیس نے مقتول کی والدہ کی مدعیت میں نامعلوم ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغازکیا اورمحض شبہ کی بنا پر اسکے چچازاد بھائی زمان کو حراست میں لیا تو اس نے اس اندھے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ کاشف تنویر کے اسکی اہلیہ سے مراسم تھے اسی بنا پر غیرت میں آکر اسے قتل کردیا۔\378.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
ٹی 20 رینکنگ میں بابر اور رضوان کو دھچکا، نئے کھلاڑی ابھر کر سامنے آگئے
آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تازہ ترین پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں پاکستانی کرکٹرز بابر اعظم اور محمد رضوان کو تنزلی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ بیٹرز کی فہرست میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں، جبکہ بھارت کے یشوی جیسوال ایک درجہ بہتری کے ساتھ نویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے شائے ہوپ چار درجے اوپر آ کر دسویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
اس کے برعکس پاکستان کے بابراعظم ایک درجہ نیچے آکر 13ویں نمبر پر چلے گئے ہیں، جبکہ محمد رضوان بھی ایک درجہ تنزلی کے بعد 14ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ بنگلا دیش کے تنزید حسن نے 18 درجے بہتری کے بعد 37 ویں نمبر پر جگہ بنائی ہے۔
بولرز کی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی نے پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے، جبکہ بنگلا دیش کے مستفیض الرحمان نے 17 درجے لمبی چھلانگ لگا کر 9 ویں نمبر پر قبضہ جما لیا ہے۔ بھارت کے ارشدیپ سنگھ ایک درجہ اوپر آکر 10ویں نمبر پر آ گئے ہیں، جبکہ بنگلا دیش کے مہدی حسن 9 درجے ترقی پا کر 16ویں پوزیشن تک پہنچ گئے ہیں۔
آل راؤنڈرز کی کیٹیگری میں بھارت کے ہاردک پانڈیا بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں، جبکہ ویسٹ انڈیز کے روسٹن چیز نے سات درجے ترقی کے بعد دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔