چیچہ وطنی ،دیہی علاقہ میں مبینہ مہمان کے ہاتھوںمیزبان قتل،ملزم فرار
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2025ء) چیچہ وطنی کے دیہی علاقہ میں مبینہ مہمان نے میزبان کو قتل کردیا اور گھر کے دروازے کو باہر سے تالا لگا کرفرار ہوگیا۔
(جاری ہے)
پولیس کے مطابق واقعہ گاؤں13،چودہ ایل میں پیش آیا جہاں مقامی محنت کش مرزا محمدسلیم کی بیوی اپنے میکے گئی ہوئی تھی اور وہ گھر میں اکیلا تھا،اسی اثنا میں ایک نامعلوم شخص مہمان بن کرآیا جس پر میزبان نے اسکی آؤبھگت کی، دونوں نے اکٹھے کھانا کھایا اور کمرے میں ہی سو گئے۔
اسی دوران مبینہ مہمان نے پستول سے فائرنگ کرکے میزبان محمد سلیم کو سوتے میں ہی قتل کردیا اور گھر کے مین گیٹ کو باہر سے تالا لگا کر فرار ہوگیا۔مقتول کی فون کال اٹینڈ نہ ہونے پر رشتہ داروں نے دروازے کا تالا توڑا تو اندر مقتول کی نعش پڑی تھی،پولیس نے مقدمہ درج کرکے نامعلوم ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔\378.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 20 افراد ہلاک
مقبوضہ جموں کشمیر کے سیاحتی مقام پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 25 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مسلح افراد نے بیسرن میڈوس میں تفریح کے لیے آئے سیاحوں کو نشانہ بنایا ہے۔
ابتدائی طور پر پانچ افراد جاں بحق جبکہ 20 شدید زخمی ہوئے تھے، جس کے بعد ناقص انتظامات کی وجہ سے موقع پر ہلاک سیاحوں کی تعداد 20 تک پہنچ گئی۔
وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر عمر عبداللہ نے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ حالیہ سالوں میں ہونے والا بہت بڑا حملہ ہے جس میں سیاحوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قبل ازیں سیاحوں کی آمد کے پیش ںظر علاقے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور اضافی نفری کو تعینات کیا گیا تھا۔