چیچہ وطنی،قومی شاہراہ پر منی ٹرک درخت سے ٹکرا گیا،ڈرائیورجاں بحق ،ساتھی زخمی
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) قومی شاہراہ پر منی ٹرک درخت سے ٹکرانے سے ڈرائیورجاں بحق جبکہ اسکا ساتھی زخمی ہوگیا۔
(جاری ہے)
پولیس کے مطابق حادثہ اڈا دادفتیانہ کے قریب ڈرائیورکو نیند آجانے کے باعث پیش آیا جس سے منی ٹرک بے قابو ہوکر سڑک کے کنارے لگے درخت سے ٹکرا گیا،حادثہ کے نتیجہ میں ڈرائیور نصیر موقع پر ہی جاں بحق جبکہ اسکا ساتھی عادل زخمی ہوگیا ،جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔\378
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
لاہور؛ شہری کے قتل کا معمہ حل، بیوی اور اسکا آشنا ملوث نکلے،پولیس
لاہور:(نمائندہ خصوصی)گرین ٹاؤن میں شہری آصف کے قتل کا معمہ حل ہوگیا، مقتول کو اس کی بیوی نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر قتل کیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمہ قیصرہ نے اپنے آشنا رضوان شاہ کے ساتھ مل کر شوہر کے قتل کی منصوبہ بندی کی۔ رضوان شاہ مقتول آصف کے پاس کام کرتا تھا اور اسی دوران دونوں کے درمیان تعلقات قائم ہوگئے تھے۔پولیس کے مطابق ملزم رضوان نے آصف کو اس کے کارخانے میں قتل کیا اور بعد ازاں لاش کو موٹر سائیکل پر رکھ کر پتوکی کے قریب نہر میں پھینک دیا۔ ذرائع کے مطابق آصف کے قتل کے بعد اس کی بیوی قیصرہ اپنے آشنا رضوان سے شادی کرنا چاہتی تھی۔
پولیس نے بتایا کہ مقتول آصف کے لاپتا ہونے کا مقدمہ 23 اکتوبر کو خود اس کی بیوی قیصرہ نے ہی درج کرایا تھا تاکہ شک اس سے ہٹ جائے۔ تاہم تفتیش کے دوران شواہد اور بیانات میں تضادات سامنے آئے جس پر پولیس نے قیصرہ اور رضوان شاہ کو حراست میں لے لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مقتول کی لاش نہر سے برآمد کر لی گئی ہے۔