لاہور:

کمالیہ روڈ پر سرفراز موڑ کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار کار سڑک کنارے کھڑی لوڈ ٹرالی سے جا ٹکرائی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق، حادثے کا شکار ہونے والا خاندان وزیرآباد سے چیچہ وطنی جا رہا تھا۔ کار میں سوار افراد میں سے فرنٹ سیٹ پر موجود 64 سالہ افضل ولد غلام قادر اور 50 سالہ زاہدہ بی بی زوجہ نوید موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

زخمیوں میں 48 سالہ میمونہ زوجہ اسجد، 45 سالہ عفت زوجہ اسجد، اور 6 سالہ بچہ ابراہیم ولد اسجد شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال رجانہ منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد بیگم شہناز روڈ، چیچہ وطنی کے رہائشی اور آپس میں قریبی رشتہ دار ہیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ پولیس نے گاڑی کو اپنی تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن میں پراسرار فائرنگ، 45 سالہ شخص زخمی

کراچی:

شہر قائد میں شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 30-B کے قریب گھر میں نامعلوم سمت سے گولی لگنے کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔

چھیپا ذرائع کے مطابق گولی کی سمت اور فائرنگ کا مقام تاحال واضح نہیں ہو سکا، جب کہ متاثرہ شخص گھر کے اندر موجود تھا۔

زخمی کی شناخت صلح الدین ولد مقیم شاہ عمر تقریباً 45 سال کے نام سے ہوئی ہے، زخمی شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نیٹی جیٹی پل کے قریب فائرنگ سے 2 افراد زخمی
  • کراچی میں ٹرالے کا ایک اور حادثہ، موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق
  • گھانا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 وزرا سمیت 9 افراد ہلاک
  • شاہدرہ میں خوفناک حادثہ، 4افراد کرنٹ لگنے سے جاں بحق
  • بل بورڈ 4افرادکی جان لے گیا،پنجاب کے سب سے بڑے شہرسے انتہائی افسوسناک خبر آگئی
  • کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن میں پراسرار فائرنگ، 45 سالہ شخص زخمی
  • کراچی میں فائرنگ کے تین مختلف واقعات، 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی
  • بہاولنگر اور فیروزوالا میں ٹریفک حادثات، 4 افراد جاں بحق، 8 زخمی
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں چار افراد زخمی