کراچی، نیٹی جیٹی پل کے قریب فائرنگ سے 2 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں نیٹی جیٹی پل کے قریب فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے، جنھیں فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔
دونوں زخمیوں کی شناخت 26 سالہ عندلیپ اور 33 سالہ جمعہ خان کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پیش آنے کا بتایا گیا ہے۔
ڈاکس پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پیش آیا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے ۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فائرنگ سے
پڑھیں:
پشاور، کار پر فائرنگ سے پولیس چوکی انچارج سمیت 3 افراد جاں بحق
فائل فوٹوپشاور میں کار پر فائرنگ کے نتیجے میں مچنی گیٹ پولیس چوکی کے انچارج انویسٹی گیشن سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ورسک روڈ پر پیش آیا، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔
جاں بحق افراد میں انسپکٹر علی حسین، واجد اور عظمت شامل ہیں، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔