چیچہ وطنی ، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2025ء) چیچہ وطنی میں تھانہ سٹی کے مین گیٹ پرمخالفین کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ملزم کوگرفتارکرلیا گیا۔
(جاری ہے)
پولیس کے مطابق گاؤں14،گیارہ ایل کے رہائشی عبدالرزاق گجر اور وقار گجر کے مابین زمین کا تنازعہ چلا آرہا تھا،مقتول عبدالرزاق نے ا سی تنازعہ پرایک شخص کو قتل کردیا تھا جس میں وہ قید کی سزا بھگت کر حال ہی جیل سے رہا ہوا تھا،فریقین ایک مقدمہ کی تفتیش کیلئے تھانہ صدرمیں جمع ہوئے تاہم تفتیش سے فارغ ہوکر مقتول عبدالرزاق جب تھانہ صدر سے باہرنکل کرقریب ہی واقع تھانہ سٹی کے گیٹ پر پہنچا تو ملزم وقار نے فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا اورطبی امداد پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گیا،ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا،پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی بارڈر کراسنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی بارڈر کراسنگ میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان نے کہا کہ ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل تفتان نے انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی طور پر بارڈر کراسنگ کی کوشش میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کیا، گرفتار ملزمان میں عمید، گل احمد، عبدالرحیم اور برہان خان شامل ہیں۔
گرفتار ملزم عمید نے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کی، ملزم عمید کا تعلق افغانستان سے ہے، ملزم کو غیر قانونی تفتان بارڈر پار کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔
ملزم کی نشاندہی پر انسانی اسمگلر گل احمد اور عبدالرحیم کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم برہان خان کے پاسپورٹ پر امیگریشن کی جعلی اسٹمپ لگی ہوئی تھی۔
ملزم برہان خان اس سے قبل ترکی سے ڈیپورٹ بھی ہوچکا ہے، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا اغاز کر دیا گیا۔