دہشتگردوں سے لڑتے شہید ہونے والا محمد افضال چیچہ وطنی میں سپرد خاک
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
چیچہ وطنی (نامہ نگار) چیچہ وطنی کا ایک اور جوان وطن پر قربان ہو گیا۔ نواحی گاؤں 14 گیارہ ایل کا رہائشی پاک آرمی کا شیر جوان محمد افضال دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہو گیا، شہید نے سوگواران میں والدین، بیوہ،ایک بیٹا اور بیٹی چھوڑی ہیں۔ شہید محمد افضال کو گاؤں میں فوجی اعزازات کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں فوجی افسران سمیت ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، شہید کے والد کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے بیٹے پر فخر ہے کہ اس نے وطن کی خاطر اپنی جان قربان کی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
شیرانی: دہشتگردوں کے لیویز اور پولیس تھانوں پر حملے، 4 اہلکار شہید، 6 شدید زخمی
شیرانی(ویب ڈیسک) بلوچستان اور کے پی کے سرحدی علاقے ضلع شیرانی میں نامعلوم دہشتگردوں کے حملے میں لیویز کے 3 اہلکار اور کانسٹیبلری کا جوان شہید ہوگیا۔
نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے رات گئے لیویز اور پولیس تھانوں پر راکٹوں سے حملے کئے گئے جس کے نتیجہ میں لیویز اور پولیس تھانوں میں آگ بھڑک اٹھی، حملوں کے دوران 6 اہلکار شدید زخمی بھی ہوئے۔
حملوں کے باعث تھانوں میں کمیونیکیشن سسٹم مکمل طور پر تباہ ہوگیا جبکہ لیویز کی ایک گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اضافی فورس کو ژوب سے طلب کر لیا گیا۔
امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو فوری طور پر ژوب کے سول ہسپتال میں منتقل کر دیا، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا۔
Post Views: 5