چیچہ وطنی ، پولیس نے باغ کے مالی کے اندھے قتل کا سراغ لگا کربہن بھائی کوگرفتارکرلیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2025ء) چیچہ وطنی میں پولیس نے باغ کے مالی کے اندھے قتل کا سراغ لگا کر بہن بھائی کو گرفتار کرلیا،بیوی اور سالا ہی قاتل نکلے۔
(جاری ہے)
ترجمان ڈی پی او آفس کے مطابق ایک ماہ قبل گاؤں105،بارہ ایل میں مقامی زمیندار کے مالی عمر حیات عرف ملتانی کی نعش گوبر کے ڈھیر سے ملی تھی جس کے سر پر چہرے پر آہنی ہتھیار کی ضربات کے واضح نشانات موجود تھے ۔
تھانہ اوکانوالہ بنگلہ کی پولیس نے تفتیش جاری رکھتے ہوئے ملتان سے مقتول کی بیوی شمیم اور اسکے بھائی مدثر کو حراست میں لیکر تفتیش کی تو دونوں نے قتل کااعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے گھریلورنجش کی بنا پرعمرحیات کو قتل کرکے رات کی تاریکی میں نعش گوبر کے ڈھیر میں دبا دی تھی، ملزم بہن بھائی کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا گیا ہے۔\378.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
لیویز اور پولیس نے حملے پر جوابی کارروائی کی، ڈی سی شیرانی
ڈی سی شیرانی کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب نامعلوم مسلح افراد نے بھاری اسلحہ راکٹ لانچر، سنائپر اور بارودی مواد سے لیویز لائن اور ہولیس تھانے پر حملہ کیا۔ جس پر لیویز اور پولیس اہلکاروں نے بہادری سے جوابی کارروائی کی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع شیرانی میں پولیس تھانے اور لیویز لائن پر حملے کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔ ڈپٹی کمشنر شیرانی حضرت ولی کاکڑ نے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ شب نامعلوم مسلح افراد نے بھاری اسلحہ راکٹ لانچر، سنائپر اور بارودی مواد سے حملہ کیا۔ جس پر لیویز اور پولیس اہلکاروں نے بہادری سے جوابی کارروائی کی۔ حملہ آوروں اور اہلکاروں کے درمیان 3 گھنٹے سے زائد تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ جوابی کاروائی نے علاقے کو بڑے نقصان سے بچایا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حملے میں ایک پولیس اہلکار آفتاب الرحمان شہید ہوئے ہیں، جبکہ لیویز کے دو اہلکار کالو خان اور عبدالواحد زخمی ہوئے ہیں۔ جنہیں ٹراما سینٹر کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ لیویز اہلکار اعظم لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ ڈی سی شیرانی نے بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد نے لیویز کی ایک گاڑی اور پی ڈی ایم اے کی امدادی سامان کو آگ لگائی۔ پولیس اور لیویز کی سرچ آپریشن جاری ہے۔