امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ملائیشیا جاتے ہوئے راستے میں امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کریں گے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے اپنی ایشیائی دورے کے دوران ایئر فورس ون پر ایک مختصر مگر اہم ملاقات کریں گے۔

یہ ملاقات قطر میں ایندھن بھرنے کے دوران طے پائی ہے جب امریکی صدر ملائیشیا کے لیے روانہ ہوں گے جہاں وہ علاقائی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وائٹ ہاؤس کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا طیارہ العدید ایئر بیس پر مختصر وقت کے لیے قیام کرے گا جہاں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی طیارے پر سوار ہو کر امریکی صدر سے ملاقات کریں گے۔

20 سے 30 منٹ کی اس ملاقات میں امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو بھی شریک ہوں گے جس میں غزہ کی موجودہ صورت حال اور انسانی امداد کی تقسیم پر بات چیت کریں گے۔

خیال رہے کہ قطر نے غزہ جنگ بندی کے لیے اسرائیل اور حماس کے درمیان ثالثی کا کردار بھی ادا کیا تھا۔

صدر ٹرمپ کے گزشتہ دورِ حکومت میں بھی قطر نے طالبان اور امریکا کے درمیان امن مذاکرات طے کرانے اور فوجیوں کے انخلا میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ملاقات کریں گے امریکی صدر

پڑھیں:

ٹرمپ کا شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ اُن سے ملاقات کی خواہش کا اظہار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایشیائی ممالک کے دورے کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا عندیہ دیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ عندیہ ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دیا۔

صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میں شمالی کوریا کے حکمراں سے ملاقات کے لیے تیار ہوں اگر آپ پیغام دینا چاہیں تو دے دیں۔ میری کم جونگ اُن کے ساتھ ایک بہترین تعلق رہا ہے۔

خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جونگ اُن کے درمیان آخری ملاقات 2019 میں غیر فوجی زون میں ہوئی تھی اور یوں صدر ٹرمپ شمالی کوریا کی سرزمین پر قدم رکھنے والے پہلے امریکی صدر بنے تھے۔

خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اس ہفتے ملائیشیا اور جاپان کے علاوہ جنوبی کوریا کے شہر بوسان بھی جائیں گے جہاں وہ ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اس دورے کے دوران امریکی صدر اپنے چینی ہم منصب شی جنپنگ سے بھی ملاقات کریں گے۔ دونوں رہنما امریکا چین تجارتی کشیدگی کو کم کرنے پر تبادلہ خیال کریں گے۔

دونوں ممالک نے فی الحال ایک دوسرے کی درآمدی اشیا پر مجوزہ سیکڑوں فیصد ٹیکس عائد کرنے کو مؤخر کر رکھا ہے۔

البتہ صدر ٹرمپ نے حال ہی میں خبردار کیا تھا کہ اگر چین نے ریئر ارتھ معدنیات کی برآمدات پر پابندیاں برقرار رکھیں تو وہ چینی مصنوعات پر 100 فیصد ٹیکس لگائیں گے۔

صدر ٹرمپ نے شمالی کوریا سے متعلق روایتی امریکی پالیسیوں کے برعکس رویہ اپنایا تھا۔

حالانکہ ابتدا میں وہ شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ اُن کو چھوٹا راکٹ مین کہہ کر طنز کیا کرتے تھے لیکن بعد ازاں تعلقات میں بہتری لاتے ہوئے تین تاریخی ملاقاتیں کی ہیں۔

تاہم ان ملاقاتوں میں جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کا کوئی معاہدہ طے نہ ہو سکا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے تازہ بیان میں کہا کہ میرے خیال میں شمالی کوریا کسی حد تک ایک ایٹمی طاقت ہے بلکہ میں یہ بھی کہوں گا کہ ان کے پاس کافی ایٹمی ہتھیار ہیں۔

دوسری جانب کم جونگ اُن نے بھی گزشتہ ماہ کہا تھا کہ صدر ٹرمپ سے دوبارہ ملاقات کے لیے تیار ہوں میرے ذہن میں اب بھی صدر ٹرمپ کے ساتھ اپنی پرانی ملاقات کی خوشگوار یادیں محفوظ ہیں۔

تاہم انھوں نے یہ شرط بھی عائد کی تھی کہ امریکا کو بھی شمالی کوریا کے جوہری ہتھیار کے خاتمے کے غیر حقیقی مطالبے سے پیچھے ہٹنا ہوگا۔ اس کے بغیر کوئی ملاقات مثبت ثابت نہیں ہوگی۔

 

متعلقہ مضامین

  • صدر ٹرمپ کی ملائشیا جاتے ہوئے ایئرپورٹ پر امیرقطر سے اہم ملاقات متوقع
  • ڈونلڈ ٹرمپ ملائیشیا جاتے ہوئے العدید ایئربیس پر قطر کے امیر سے اہم ملاقات کرینگے
  • ٹرمپ کا شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ سے ملاقات کی خواہش کا اظہار
  • ٹرمپ کا شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ اُن سے ملاقات کی خواہش کا اظہار
  • ٹرمپ ایشیا کے اہم دورے پر روانہ، چین اور جنوبی کوریا کے صدور سے ملاقات کریں گے
  • صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ملاقات 30 اکتوبر کو طے: وائٹ ہاؤس
  • امریکی صدر آئندہ ہفتے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کرینگے: وائٹ ہاؤس
  • صدر ٹرمپ آئندہ ہفتے جنوبی کوریا میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے
  • ٹرمپ پوتن ملاقات کی منسوخی کے بعد امریکی کی روس پر نئی پابندیاں