سوڈان میں نسل کشی: الفاشر پر ریپڈ سپورٹ فورسز کے حملوں میں 1500 افراد ہلاک، عالمی مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025 سب نیوز

افریقی ملک سوڈان کے شہر الفاشر میں ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) کے تازہ حملوں میں تین روز کے دوران کم از کم 1500 شہری مارے گئے۔ بین الاقوامی اداروں نے ان واقعات کو “حقیقی نسل کشی” قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق سوڈان ڈاکٹرز نیٹ ورک نے بتایا کہ آر ایس ایف نے شہر سے فرار کی کوشش کرنے والے عام شہریوں پر حملے کیے، جن میں سینکڑوں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ تنظیم کے مطابق یہ حملے دانستہ اور منظم نسل کشی کا حصہ ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ دنیا ایک ایسے قتلِ عام کی گواہ بن رہی ہے جو پچھلے ڈیڑھ سال سے جاری خونریزی کا تسلسل ہے، جب 14 ہزار سے زائد افراد بمباری، بھوک اور ماورائے عدالت قتل کا نشانہ بنے تھے۔
نئی رپورٹس کے مطابق ییل یونیورسٹی کی ہیومینیٹیرین ریسرچ لیب نے الفاشر میں اجتماعی قتلِ عام کے شواہد حاصل کیے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق آر ایس ایف نے 17 ماہ کے محاصرے کے بعد الفاشر پر قبضہ کرلیا ہے جو دارفور میں فوج کا آخری مضبوط گڑھ تھا۔ سوڈانی حکومت کا کہنا ہے کہ شہر میں دو ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ امدادی اداروں نے جنسی تشدد، شہریوں پر فائرنگ اور گھروں پر حملوں کی تصدیق کی ہے۔
عالمی ادارۂ صحت (WHO) کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم نے بتایا کہ الفاشر کے سعودی زچہ و بچہ اسپتال میں 460 سے زیادہ افراد کو قتل کیا گیا، جن میں مریض، ان کے اہل خانہ اور طبی عملہ شامل ہیں۔
دوسری جانب سعودی عرب، مصر، قطر، ترکیہ اور اردن نے سوڈان میں ہونے والے مظالم کی سخت مذمت کی ہے۔ سعودی عرب نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا، مصر نے فوری جنگ بندی کی اپیل کی، ترکیہ نے انسانی امداد کے محفوظ راستے کھولنے کا مطالبہ کیا جبکہ قطر اور اردن نے شہریوں کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات پر زور دیا۔
ماہرین کے مطابق الفاشر پر آر ایس ایف کے قبضے کے بعد سوڈان کے دوبارہ تقسیم ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرٹرمپ کا مودی پر طنزیہ وار، “خونی قاتل” قرار دے دیا ٹرمپ کا مودی پر طنزیہ وار، “خونی قاتل” قرار دے دیا ٹرمپ کا فوج کو فوری طور پر جوہری ہتھیاروں کی ٹیسٹنگ کا حکم امریکی اور چینی صدر کی ملاقات: ٹرمپ کا چین پر ٹیرف 10 فیصد کم کرنے کا اعلان چین اور امریکہ دونوں ایک دوسرے کو کامیاب بنا سکتے ہیں، چینی صدر روس نے ایٹمی صلاحیت کے حامل پوسائیڈن سپر ٹارپیڈو کا تجربہ کرلیا، ولادیمیر پیوٹن اسرائیل کا غزہ پر بمباری سے 104 شہادتوں کے بعد جنگ بندی معاہدے پر عمل کرنے کا اعلان TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: الفاشر پر

پڑھیں:

پاکستان کی اسرائیلی جارحیت اور غزہ امن معاہدے کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت

ویب ڈیسک : پاکستان کی جانب سے غزہ میں اسرائیل کے تازہ حملوں کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ 

وزارتِ خارجہ کے جاری بیان کے مطابق اسرائیل کی یہ کارروائیاں بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور حال ہی میں طے پانے والے امن معاہدے کی صریحاً خلاف ورزی ہیں۔ اسرائیلی افواج کے ایسے جارحانہ اقدامات خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے جاری عالمی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

 لیسکو کی جانب سے سنگل فیز اسمارٹ میٹر کی قیمت مقرر

پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کو فوری طور پر رکوانے کے لیے مؤثر کردار ادا کرے۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اپنے اصولی مؤقف کا اعادہ کرتا ہے کہ فلسطین کو 1967ء سے قبل کی سرحدوں کے مطابق ایک آزاد، خودمختار اور مستحکم ریاست کے طور پر قائم کیا جائے، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

متعلقہ مضامین

  • مشرقِ وسطیٰ سے سوڈان تک، امریکی صہیونی عرب پراکیسز
  • سوڈان میں ہولناک قتلِ عام، سینکڑوں مریض اور شہری ہلاک
  • مستونگ میں فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک، راہگیر شہید اور 8 زخمی
  • سوڈان میں باغی فوج کا الفشر شہر پر قبضہ: 2 ہزار افراد قتل کرڈالے
  • کوئٹہ کے نواحی علاقے چلتن میں کارروائی، 10 سے زائد دہشت گرد ہلاک
  • ایران کی سوڈان میں عام شہریوں پر حملوں کی مذمت
  • پاکستان کی اسرائیلی جارحیت اور غزہ امن معاہدے کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت
  • پاکستان کی غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت، عالمی برادری سے فوری اقدام کا مطالبہ
  • نیتن یاہو نے اسرائیلی فوج کو غزہ پر فوری حملوں کا حکم دے دیا