طاقتور سمندری طوفان ملیسا نے کیریبین کے جزیرہ نما ملک جمیکا میں تباہی مچادی
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
سانتیاگو : طاقتور سمندری طوفان ملیسا نے کیریبین کے جزیرہ نما ملک جمیکا میں تباہی مچادی، بدھ کو یہ طوفان مشرقی کیوبا میں داخل ہوا اور وہاں سانتیاگو شہر کو تباہ کردیا جبکہ دیہی علاقے زیر آب آگئے۔
امریکی نیشنل ہریکین سینٹر (این ایچ سی ) کے مطابق، ملیسا کیٹیگری 5 کا سمندری طوفان تھا، جس کی رفتار جمیکا سے ٹکراتے وقت 185 میل ( 298 کلومیٹر ) فی گھنٹہ تھی، لیکن جب یہ کیوبا پہنچا تو یہ کیٹیگری 3 کے طورفان میں بدل گیا اور اس کی رفتار کم ہوکر 120 میل ( 193 کلومیٹر ) فی گھنٹہ ہوچکی تھی۔
اس تاریخی طوفان نے مغربی جمیکا کو تہس نہس کر دیا، گھر مسمار ہوگئے، درخت جڑ سے اکھڑ گئے اور سڑکیں بہہ گئیں۔ حکام نے تاحال ہلاکتوں کی تفصیلات جاری نہیں کیں لیکن جانی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
عینی شاہدین اور سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیوز میں دکھایا گیا کہ گاڑیاں ملبہ گرنے سے تباہ ہو گئیں، ہوٹلوں کے دروازے اکھڑ گئے اور چھتیں اڑ کر محلوں میں بکھر گئیں، مونٹیگو بے کے ہوائی اڈے کی ویڈیو میں پانی میں ڈوبے علاقے، ٹوٹے ہوئے شیشے اور گرے ہوئے چھت کے حصے دکھائے گئے۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
جمیکا کو صدی کے طوفان کا سامنا‘ 7افراد ہلاک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کنگسٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) کیریبین جزائی کے ملک جمیکا کو صدی کے سب سے بڑے طوفان ملیسا کے باعث تباہی کا سامنا ہے۔ طوفان جمیکا سے ٹکرانے کے بعد کیوبا کی جانب بڑھ رہا ہے جہاں طوفان کے خطرات سے بچنے کے لیے ممکنہ اقدامات کیے جارہے ہیں۔ کیوبا کے مختلف علاقوں سے اب تک 7 لاکھ سے زائد لوگ طوفان سے نقصان کے اندیشے کے باعث اپنے گھر چھوڑ کر محفوظ علاقوں میں منتقل ہوچکے ہیں۔ امریکی نیشنل ہریکن سینٹر کا بتانا ہے کہ کیٹیگری 5 کے اس خطرناک طوفان کے باعث جمیکا میں 185 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلی ہیں جب کہ طوفان اب کیٹیگری 4 میں بدل گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق شدید بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی ہے جب کہ طوفان سے اب تک 7 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ ان میں 3 کا تعلق جمیکا، 3 کا ہیٹی اور ایک کا ڈومینیشا ریپبلک سے ہے۔ جمیکا کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ ملک میں کوئی بھی انفرا اسٹرکچر ایسا نہیں جو کیٹیگری 5 کے طوفان کو برداشت کر سکے۔ اسے 174 برسوں میں جمیکا سے ٹکرانے والا سب سے طاقتور طوفان قرار دیا جا رہا ہے۔ طوفان نے جنوبی جمیکا کے سینٹ الیزبتھ علاقے میں لینڈ فال کیا، جس کے نتیجے میں درخت، بجلی کے کھمبے اور گھروں کی چھتیں اڑ گئیں اور 50ہزار سے زائد افراد بجلی سے محروم ہو گئے جبکہ مواصلاتی نظام بھی درہم برہم ہو گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ طوفان کے باعث ہیٹی اور ڈومینیکن ریپبلک میں بھی جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ عالمی ریڈ کراس نے بڑے پیمانے پر تباہی اور 15لاکھ افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔ جمیکا کی حکومت نے ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے فوجی دستے تعینات کر دیے ہیں، جب کہ متاثرہ علاقوں سے انخلا کی کارروائیاں جاری ہیں ۔ تمام تعلیمی ادارے، ہوائی اڈے اور بندرگاہیں ہنگامی طور پر بند کر دی گئی ہیں۔ جمیکا میں طوفان کے باعث سینٹ الزبتھ کا علاقہ مکمل طور پر زیرِ آب آگیا،جب کہ اسپتال اور رہائشی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ اس کے علاوہ ہیٹی اور ڈومینیکن ریپبلک میں موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔