کراچی میں گلشن اقبال کے علاقے بلاک 10 اے میں دکان کے اندر دھماکے سے  تین افراد زخمی ہوگئے۔دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ قریبی دکاندار خوفزدہ ہو کر دکانوں سے باہر نکل آئے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے اور زخمی ہونے والے تین افراد کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

ایدھی حکام کے مطابق زخمیوں کی شناخت 20 سالہ اسد  45 سالہ شاہد اور 40 سالہ شبیر کے نام سے کی گئی جبکہ دھماکا ایئرکنڈیشن مرمت کرنے کی دکان میں کمپریسر پھٹنے کے باعث پیش آیا تھا۔تاہم پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ایران: رہائشی عمارت میں گیس دھماکے سے 6 افراد ہلاک

ایران کے شہر اہواز میں ایک رہائشی عمارت میں گیس کا خوفناک دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق دھماکے کے بعد پوری عمارت زمین بوس ہوگئی اور شدید نقصان پہنچا۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ واقعے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔

ابھی تک دھماکے کی اصل وجہ کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • پراپرٹی ٹیکس وصولی اور سڑکوں کی مرمت پر اجلاس
  • غزہ؛ زوردار دھماکے میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 3 زخمی
  • چمن سرحد کے قریب پارکنگ میں دھماکا، پانچ افراد جاں بحق
  • کراچی؛ موٹرسائیکل سلپ ہوکر گرنے سے 25 سالہ نوجوان  جاں بحق، ایک زخمی
  • ڈیرہ بگٹی، بارودی سرنگ کے دھماکے، ماں بیٹی سمیت 3 افراد جاں بحق
  • ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے 2 دھماکے، 3 افراد جاں بحق
  • ایران: رہائشی عمارت میں گیس دھماکے سے 6 افراد ہلاک
  • کراچی، مختلف علاقے کے گھروں سے 2 افراد کی گلے میں پھندا لگی لاشیں برآمد
  • راولپنڈی: چکوال روڈ پر ٹرالر دکان میں گھس گیا، ایک شخص جاں بحق، تین زخمی
  • کراچی، صدر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ، دو افراد زخمی