پاراچنار: نشئی کے ہاتھ میں موجود دستی بم پھٹ گیا، 3 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
پاراچنار میں دستی بم پھٹنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق پاراچنار میں طوری قبرستان کے قریب دستی بم پھٹا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہےکہ منشیات کا عادی شخص دستی بم ہاتھ میں لےکربیٹھا تھا، دستی بم پھٹنے سے ایک شخص زخمی بھی ہوا۔پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور جاں بحق افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں جب کہ زخمی کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: دستی بم
پڑھیں:
ٹرک اور کار میں ٹکر تصادم، 4 افراد جاں بحق
ویب ڈیسک:لسبیلہ میں مکران کوسٹل ہائی وے سپٹ کے مقام پر ٹرک اور کار میں ٹکر سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق کار گوادر سے کراچی جارہی تھی جبکہ ٹرک کراچی سے گوادر کی طرف جارہا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ جاں بحق افراد کا تعلق خیبر پختون خوا اور پنجگور سے ہے۔
زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔