کوہاٹ، دستی بم پھٹنے سے 2 بچے جاں بحق، ایک زخمی
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
افسوسناک حادثہ کوہاٹ کے علاقے شیخان میں پیش آیا، ہینڈ گرنیڈ بم بچوں کو گندگی کے ڈھیر سے ملا تھا، بچے بم سے کھیل رہے تھے کہ وہ اچانک پھٹ گیا۔ اسلام ٹائمز۔ گرنیڈ پھٹنے سے 2 بچے جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ افسوسناک حادثہ کوہاٹ کے علاقے شیخان میں پیش آیا، ہینڈ گرنیڈ بم بچوں کو گندگی کے ڈھیر سے ملا تھا، بچے بم سے کھیل رہے تھے کہ وہ اچانک پھٹ گیا۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ گرنیڈ پھٹنے کا واقعہ علاقہ شیخان میں پیش آیا۔ دھماکہ مسجد کے قریب ہوا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کراچی: پولیس مقابلوں میں ایک ڈاکو ہلاک، 5 گرفتار
فائل فوٹوکراچی میں پولیس مقابلوں میں ایک ڈاکو ہلاک اور 5 کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق فیڈرل بی ایریا اور سرجانی میں پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو ہلاک کردیا اور 2 زخمیوں سمیت 5 کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق فیڈرل بی ایریا بلاک 15میں پولیس مقابلہ ہوا ، فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے، گرفتار ملزمان سے 2 پستول اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی جبکہ زخمی ہونے والا ڈاکو فیاض اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔
کراچی میں رات گئے مختلف مبینہ پولیس مقابلوں میں 8 ڈاکوئوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس میں5 زخمی بھی شامل ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ سرجانی خدا کی بستی میں ڈاکوؤں سے ہونے والے مقابلے میں زخمی ڈاکو سمیت اور اس کے 3 ساتھیوں کو گرفتار کرلیا گیا جن سے 3 پستول، موٹرسائیکل اور چھینا گیا سامان ملا ہے۔