data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حسن اسکوائر کے قریب پولیس اہلکاروں کی جانب سے رات گئے سناٹے میں کھڑے ہو کر عوام کو روک کر حراساں کرنے کے واقعات عام ہونے لگے۔ رات گئے ساڑھے 3 بجے مقامی اخبارکے سب ایڈیٹر آیت اللہ طاہر کو جب وہ اپنے دفتر سے چھٹی کرکے بائیکیا پر واپس اپنے گھر جارہے تھے کہ حسن اسکوائر پل کے نیچے سے یو ٹرن لیتے ہی اندھیرے میں کھڑے پولیس اہلکاروں نے روک کر تلاشی لی اور گریبان سے گھسیٹ کر موبائل میں بٹھا دیا، گالیاں اور دھمکیاں دیتے رہے جب کہ پولیس اہلکار موٹر بائیک کے تمام کاغذات دکھانے اور تمام شناخت کرانے کے باوجود تھانے لے جاکر ڈھنڈوں سے مارنے کی دھمکیاں اور دیگر طریقے سے حراساں کرتے رہے،پولیس اہلکاروں نے ایک گھنٹے کے بعد بلا وجہ معافی مانگ کر جانے کا کہا ’’ معافی مانگ لو اور چلے جائو‘‘۔ مقامی اخبار کے سب ایڈیٹر نے آئی جی ، ڈی آئی جی ، ایس ایچ اواور دیگر تمام متعلقہ افسران سے ایکشن لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا روزانہ کا اسی روٹ سے آنا جانا ہے لہٰذا مجھے تحفظ فراہم کیا جائے۔قبل ازیں اسی مقام پر2 سے 3 مرتبہ چنگ چی سے اتار کر بھی تلاشی لینے اور بدتمیزی کرنے کے واقعات ہوتے رہے ہیں۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پولیس اہلکاروں

پڑھیں:

خاتون جنت کی ذات اقدس تمام خواتین عالم کیلیے اسوۂ حسنہ ہے، علامہ مقصود ڈومکی

جیکب آباد میں مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ سید الانبیاء حضرت محمد مصطفیٰ (ص) نے جناب سیدہ فاطمہ سلام اللہ کو سیدۃ نساء العالمین، سیدہ نساء اہل الجنہ اور آپکے فرزندوں کو سیدا شباب اہل الجنۃ قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے صوبائی آرگنائزر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ سیدہ کائنات کی حیات طیبہ عالم اسلام ہی نہیں، بلکہ پوری انسانیت کے لیے سرچشمۂ ہدایت اور مثالی نمونہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوٹھ حوالدار بروہی جیکب آباد میں سیدہ کائنات حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت سے منعقدہ مجلسِ عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ خاتون جنت کی ذات اقدس تمام خواتین عالم کے لیے اسوۂ حسنہ ہے۔ آپ کے دامن عصمت میں پروان چڑھنے والی عظیم ہستیاں، امام حسن علیہ السلام و امام حسین علیہ السلام اور حضرت زینب سلام اللہ و ام کلثوم سلام اللہ علیہم، پوری انسانیت کے لیے رہبر و رہنماء ہیں۔ سید الانبیاء حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جناب سیدہ فاطمہ سلام اللہ کو سیدۃ نساء العالمین، سیدہ نساء اہل الجنہ اور آپ کے فرزندوں کو سیدا شباب اہل الجنۃ قرار دیا۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ عصر حاضر کے مؤمنین کا فرض ہے کہ وہ اسوۂ فاطمی پر عمل پیرا ہو کر حق و صداقت کا اسی انداز میں دفاع کریں، جس طرح دخترِ رسولؐ نے حق کی حمایت میں قیام فرمایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جناب صدیقۂ کبریٰ سلام اللہ علیہا کی صداقت، عصمت اور طہارت کی گواہی قرآن کریم اور وارثان قرآن نے دی ہے۔ انہوں نے مؤمنین سے اپیل کی کہ ایام فاطمیہ کے موقع پر مجالس عزاء کا اہتمام کرکے سیدۂ کونین کے پیغام کو گھر گھر پہنچایا جائے، تاکہ ان کی تعلیمات کا نور معاشرے کے ہر فرد تک پہنچے۔ مجلسِ عزاء میں مدرسہ جامعۃ المصطفیٰ خاتم النبیین جیکب آباد کے مولانا حافظ دھنی بخش جعفری، کامران علی کربلائی، امتیاز علی نے بارگاہ اہل بیت علیہم السلام اور سیدۂ کائنات سلام اللہ علیہا کی خدمت میں پرسوز خراج عقیدت پیش کیا۔

متعلقہ مضامین

  • توبہ کو معمول بنائیں ۔۔۔
  • کراچی، ایس ایس پی ویسٹ کا بڑا اقدام، اے ایس آئی سمیت 11 پولیس اہلکار معطل
  • حسن اسکوائر میں رات گئے پولیس اہلکاروں کی جانب سے شہریوں کی ہراسانی
  • نیشنل گارڈز پر حملہ، امریکا نے افغان شہریوں کی تمام امیگریشن درخواستیں معطل کردیں
  • جماعت اسلامی کے رہنمائوں کا صحافی واینکرپرسن حمیدبھٹو سے اظہار تعزیت
  • ضلع بدین کے صحافی ہمیشہ ذمے دارانہ صحافت کرتے آئے ہیں
  • شہریوں کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، آئی جی بلوچستان
  • خاتون جنت کی ذات اقدس تمام خواتین عالم کیلیے اسوۂ حسنہ ہے، علامہ مقصود ڈومکی
  • شہداء کی جرات و عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں، خرم نواز گنڈا پور