ہارٹ اٹیک سے بچنے کیلئے دن میں کم از کم کتنے گلاس پانی پیئں
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
ویسے تو روزانہ مناسب مقدار میں پانی پینا دل کی صحت کے لیے فائدہ مند ہے لیکن کیا آپ جاتنے ہیں روزانہ 5 گلاس پانی پینے سے ہارٹ اٹیک کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔
دراصل پانی پینے کا براہِ راست تعلق ہارٹ اٹیک کی روک تھام سے ثابت نہیں ہوا ہے مگر یہ بات سچ ہے کہ پانی خون کو گاڑھا ہونے سے بچاتا ہے جو ہارٹ اٹیک کا سبب ہے۔
پانی کی کمی سے خون گاڑھا ہو سکتا ہے جو کہ خون جمنے اور ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔ مزید برآں پانی بلڈ پریشر کو قابو میں رکھنے میں مدد کرتا ہے۔
مناسب پانی بلڈ پریشر کو نارمل رکھنے میں مدد دیتا ہے جو دل کے امراض سے بچاتا ہے۔ اس کے علاوہ اگر جسم میں پانی کی کمی نہ ہو تو دل کو خون پمپ کرنے میں آسانی ہوتی ہے اور اسطرح یوں دل پر دباؤ کم ہوتا ہے۔
بالغ افراد کو عام طور پر 8 سے 10 گلاس پانی روزانہ پینا چاہیے تاہم خیال رہے کہ دل کی صحت کے لیے صرف پانی نہیں بلکہ متوازن غذا، ورزش، نیند، اور اسٹریس مینجمنٹ بھی ضروری ہیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ہارٹ اٹیک
پڑھیں:
کراچی، پاک کالونی میں پولیس مقابلہ، لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان گرفتار
کراچی:شہر قائد کے علاقے پاک کالونی میں کے ایم سی کٹ کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلے کے بعد دو خطرناک ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار ملزمان میں سے ایک مدثر عرف ساوا عرف خوف کو زخمی حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ دوسرا ملزم شاہزیب عرف شاھو کو تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے دو پستولیں، موبائل فونز، نقدی اور گارڈن کے علاقے سے چھینی گئی 125 موٹرسائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے۔
تحقیقات کے مطابق دونوں ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار کے نعیم ڈاڈا گروپ سے ہے جو کراچی میں منشیات فروشی، اسٹریٹ کرائم، اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔
ملزم مدثر کا مجرمانہ ریکارڈ بھی سامنے آ چکا ہے جو اس سے قبل بھی چار مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔