چین میں ایک عجیب و غریب واقعے میں ایک شخص کو دل کا دورہ پڑا لیکن جب وہ کچھ دیر میں صحتیاب ہوا تو اسے بجائے اسپتال جانے کی وقت پر اپنے دفتر پہنچنے کی فکر لاحق ہوگئی۔

چین کے صوبہ ہونان میں 40 سال کے ایک شخص کو ریلوے اسٹیشن پر دل کا دورہ پڑا۔ تاہم حالت بحال ہونے کے بعد شہری کی فوری تشویش اپنی صحت کی نہیں بلکہ اس بات کی تھی کہ کونسی ٹرین دفتر فوراً پہنچادے گی۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ شہری ٹرین میں سوار ہونے کے لیے اسٹیشن پر قطار میں کھڑا تھا۔ 

دل کا دورہ پڑنے کے بعد جب وہ زمین پر گرے تو ریلوے اسٹیشن کا عملہ اور ایک مقامی مرکز صحت کے ڈاکٹر فوری طور پر ان کی مدد کو پہنچے اور تقریباً 20 منٹ کے بعد انہیں ہوش آیا۔ 

تاہم صحت کو ترجیح دینے کے بجائے شہری کے پہلے الفاظ جو تھے وہ یہ تھے، "مجھے کام پر جلدی جانا ہے۔ مجھے فوری تیز رفتار ٹرین کی ضرورت ہے۔
 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ممبئی ٹرین دھماکہ

ڈاکٹر سلیم خان

وزیر اعظم نریندر مودی کے گیارہ سالہ تاریک دور اقتدارکی سنہری لکیر ممبئی ٹرین دھماکے کے گیارہ بے گناہ قیدیوں کے باعزت رہائی ہے۔ مودی کے زمانے کو محض اس لیے نہیں یاد کیا جائے گا کہ بلقیس بانو کے ساتھ ظلم کرنے والوں پر رحم کھاکر رہا کردیا گیابلکہ عدالتِ عظمیٰ کے ذریعہ ان لوگوں کا رسوا ہو کرجیل لوٹنا بھی یادگارہو گا۔ سابق رکن پارلیمان سادھوی پرگیہ ٹھاکر کی خاطر خود وزارتِ داخلہ کے تحت کام کرنے والی این آئی اے کا سخت سے سخت سزا یعنی پھانسی کا مطالبہ مودی یُگ کا وہ معجزہ ہے جس کا تصور محال تھا ۔ اس فیصلے نے وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس کو بے چین کردیا ہے ۔ مہاراشٹر کی صوبائی حکومت عدالتِ عالیہ کے خلاف سپریم کورٹ میں جارہی ہے لیکن وہاں فیصلہ جو بھی ہو پرگیہ کے لیے پھانسی مطالبہ اور ٹرین دھماکے میں گرفتار بے گناہ قیدیوں کی رہائی چیخ چیخ کر کہہ رہی ہے کہ ہر مسلمان دہشت گرد نہیں اور نہ تمام ہندو بھی دیش بھگت ہیں۔ ممبئی ٹرین دھماکہ معاملہ میں دیر سے سہی مگر انصاف تو ملا۔
11 جولائی 2006 کو ممبئی کی لوکل گاڑیوں میں ٧سلسلہ وار بم دھماکے ہوئے تھے جن میں 180 سے زائد افراد کی موت اور تقریباً 800 لوگ زخمی ہوگئے ۔ وزیر اعظم منموہن سنگھ نے ممبئی آکر سوگواروں کے آنسو پونچھے اور جرم کا ارتکاب کرنے والوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کا وعدہ کیاتھا۔ آگے چل کر انتظامیہ نے 13 مسلم نوجوانوں پر دھماکہ کرنے کا الزام لگا کر گرفتار کرلیا۔ ان میں سے کمال انصاری تو فیصلے سے قبل دارِ فانی سے کوچ کرگئے ۔ ان کے علاوہ محمد فیصل عطاء الرحمن شیخ’ احتشام قطب الدین صدیقی’ نوید حسین خان ، آصف خان ،تنویر احمد محمد ابراہیم انصاری’ کو سیشن کورٹ نے 2015 میں پھانسی کی سزا سنادی نیز باقی ٧ محمد ماجد محمد شفیع’ شیخ محمد علی عالم شیخ’ محمد ساجد مرغوب انصاری’ مزمل عطاء الرحمن شیخ’ سہیل محمود شیخ ،ضمیر احمد لطیف الرحمن شیخ کوعمرقید کی سزا سنائی گئی نیز وحید شیخ کو بری کردیا گیا۔ مذکورہ بالا فیصلے کو عدالتِ عالیہ میں چیلنج کیا تو اگلے نو سالوں تک سماعت ہی نہیں ہوئی اور بالآخر 19 برس بعد بمبئی ہائی کورٹ نے تمام 12 ملزمین کو بری کردیا کیونکہ استغاثہ کیس کو ثابت کرنے میں بری طرح ناکام رہا۔
جسٹس انیل کلور اور جسٹس شیام چنڈک کی خصوصی بنچ نے بہت تفصیل و انہماک کے ساتھ یہ فیصلہ لکھا جس کا لب لباب یہ ہے کہ استغاثہ یہ تک نہیں ثابت کر سکا کہ آخر کس قسم کے بم استعمال کئے گئے تھے ۔ اس کے ذریعہ جو شواہد پیش کیے گئے ان کی بنیاد پر ملزمین کو خاطی نہیں قراردیاجاسکتا ہے ۔اس کے علاوہ گواہوں کے بیانات اور ملزمین سے مبینہ برآمدگی ہائی کورٹ کو مطمئن نہیں کرسکی استغاثہ یعنی پولیس کی بابت یہ انکشاف کیاگیا کہ وہ اہم گواہوں پر جرح میں ناکام رہا۔ اس نے نہ تو برآمدکردہ اشیاء کی ٹھیک سے مہربندی کی تھی اور نہ ہی انہیں سنبھال کر رکھا تھا۔ ہائی کورٹ نے بعض ملزمین کے اقبالیہ بیانوں کو بھی یہ کہہ کر مسترد کردیا کہ وہ انہیں اذیت دے کر لئے گئے تھے نیز ناکافی اور جھوٹے تھے ۔ یہ ایک دوسرے کے کاپی پیسٹ بھی پائے گئے ۔ عدالت کے مطابق ملزمین نے ثابت کردیا کہ اقبال ِ جرم کرواتے وقت انہیں اذیت دی گئی تھی۔ یعنی پولیس کے جھوٹ کی ہانڈی بھری عدالت میں پھوٹ گئی۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں تکنیکی لاپرواہیوں پر بھی گرفت کی ۔ جج صاحبان نے ملزمین کی شناختی پریڈ کواس بنیاد پر مسترد کردیا کہ پولیس کے جن عہدیداروں نے یہ پریڈ کرائی انہیں اس کا اختیار ہی نہیں تھا۔ عدالت نے شواہد کی گواہی کو اس لیے قبول کرنے سے انکار کردیا کیونکہ عینی شاہدین نے پولیس کے سامنے واقعہ کے 4 ماہ بعد ملزمین کی شناخت تھی اور عدالت میں اس کی نوبت 4 سال بعدآئی۔ عدالت نے اس حقیقت کی جانب بھی انگشت نمائی کی کہ واقعہ کے دن تو گواہوں کے لیے ملزمین کو اچھی طرح دیکھنے کا موقع ہی نہیں ملا تھا اس لیے ان سے درست شناخت کی توقع کیسے کی جاسکتی ہے ؟ تعجب کی بات یہ ہے اتنی بڑی خامیوں کی جانب سیشن کورٹ کی توجہ کیوں نہیں گئی؟ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ عام طور ایسے نازک معاملات میں نچلی عدالتیں گہرائی جانے کے بجائے انتظامیہ کی تائید کردیتی ہیں لیکن خدا کا شکر ہے عدالتِ عالیہ نے اپنی ذمہ داری بخیر و خوبی ادا کی۔ یہی وجہ ہے کہ مہاراشٹر کی مختلف جیلوں قید ملزمین نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ عدالت اور وکیلوں کا شکریہ ادا کیا۔
ہائی کورٹ کے اس فیصلے سے جہاں بے قصور قیدیوں کے اہل خانہ اور سماج کے سارے عدل پسند لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی وہیں مسلمانوں سے نفرت کرنے والے زعفرانی تلملا اٹھے ۔ دھماکے سے متاثرین کو چونکہ باور کرادیا گیا تھا کہ یہی ملزمین دھماکے کے مجرم بھی ہیں اس لیے فیصلے سے مایوسی ہوئی ۔ اب وہ سوال کررہے ہیں کہ اگر یہ لوگ بے قصور ہیں آخر اصلی مجرم کون ہے ؟ اتفاق سے شیو سینا
( شندے ) کے ترجمان سنجے نروپم نے بھی ایسے ہی سوالات کیے ۔ انہوں نے فیصلہ پر مایوسی کا اظہار کرنے کے بعد کہا کہ اگر ان ملزمین میں سے کوئی بھی سلسلہ وار ٹرین بم دھماکہ کے لئے ذمہ دار نہیں ہے تو پھر یہ بم دھماکے کس نے کئے ؟کیا ہماری جانچ ایجنسی کے کام میں کوئی کمی رہ گئی ہے ؟ انہوں نے جانچ ایجنسی سے پوچھا کہ کیاجن ملزمین کو انہوں نے پکڑا تھا ان کے خلاف ضروری ثبوت نہیں ملے تھے ؟کیاوہ ثبوت جمع نہیں کر سکے تھے ؟
سنجے نروپم نے امید ظاہر کی ہے کہ حکومت اور جانچ ایجنسی بامبے ہائی کورٹ کے اس فیصلہ کے خلاف اونچی عدالت جائے گی لیکن سوال یہ ہے کہ ان جعلی شواہد کی بنیاد پر بے قصور لوگوں کو سزا دلوانے کے بجائے کیا اصلی مجرموں کو پہچانا جاسکے گا؟ بی جے پی کے ترجمان کریٹ سومیا صدمہ میں ہیں اور ممبئی کے شہریوں کی خاطر انصاف کی خاطردھماکہ کرنے والے دہشت گردوں کو پھانسی پر لٹکانا چاہتے ہیں مگر اس کے لیے کسی بے قصور کے بجائے قصور وار کی شناخت لازمی ہے ۔ وزیر محصولات چندر کانت باونکلے نے کہا کہ ”اس معاملے میں وزیر اعلیٰ سے بات چیت کے دوران کمیوں کو دور کر کے سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے پرغور و خوض کیا جائے گا ۔ این سی پی(شردپوار ) کے ریاستی صدر ششی کانت شندے نے اس معاملے میں حکومت اور ایجنسی کو جائزہ لے کر سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کی رائے دی ۔ سماجوادی پارٹی نے اس فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے بری ہونے والے سبھی لوگوں کو معاوضہ دینے کا مطالبہ کردیاکیونکہ جھوٹے الزام میں گرفتار کر کے حکومت نے ان کے 19سال ضائع کردیئے ۔
اس بابت سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی رئیس شیخ نے کہا کہ ” ہم بامبے ہائی کورٹ کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہیں اور شکریہ ادا کرتے ہیں کہ اس نے ان نوجوانوں کو انصاف دیا”۔ انہوں نے سوال کیا کہ ” حکومت کیسے کسی بے گناہ کو اس طرح قید میں رکھ کر ان کی عمر کے بیش قیمتی 19 سال ضائع کر دیئے ؟ وہ بولے ” جاپان میں ایک شخص کو با عزت بری کیاگیاتو وہاں کی حکومت نے اس نوجوان کو نہ صر ف معاوضہ دیا بلکہ معافی بھی مانگی۔ دیگر ممالک میں جس طرح ملزمین کوبے قصور ثابت ہونے پر حکومت کی جانب سے معاوضہ دیاجاتا ہے اسی طرح حکومت مہاراشٹر کو بھی ان12 بے گناہوں کو معاوضہ دینا چاہئے ۔” ممبئی کانگریس کی صدر و رکن پارلیمان ورشا گائیکواڑ نے بامبے ہائی کورٹ کے اس فیصلے پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے توازن قائم کرنے کی ناکام کوشش کی۔ موصوفہ نے کہا کہ”ہمیں عدلیہ پر پورا بھروسہ ہے نیز ممبئی کے دیگر شہریوں کی طرح ہمارا بھی یہی مطالبہ ہے کہ ممبئی ٹرین بم دھماکے کے جو بھی اصل مجرم ہیں انہیں یقینی طور پر سخت سے سخت سزا دی جائے یعنی جعلی مجرمین پر نزلہ نہ اتارا جائے ۔
ورشا گائیکواڑ نے ریاستی حکومت سے درخواست کی کہ وہ مجرمین کے خلاف ضروری ثبوتوں اور دستاویزات کے ساتھ سپریم کورٹ میں اپیل کرے کیونکہ جب بھی اس طرح کا دہشت گردانہ حملہ ہوتا ہے تواس میں بے گناہ شہریوں کی جان جاتی ہے اور سرکاری و نجی املا ک کا بھی نقصان ہوتا۔ یہ بات درست ہے مگرایک تلخ حقیقت یہ بھی ہے کہ ایسے حملوں کی تفتیش میں سرکاری ایجنسیاں اپنی ذمہ داری کما حقہُ ادا نہیں کرتیں ۔ افسران اپنے سیاسی آقاوں کو خوش کرنے کی خاطر بے قصور مسلمانوں کو گرفتار کرکے اپنی ترقی کرواتے ہیں ۔ ایسے لوگوں کو تو انعام و اکرام سے نوازہ جاتا ہے مگر ونود بھٹ جیسا انصاف پسند افسرجب سرکار کی تائید کرکے جھوٹے الزامات گھڑنے سے انکار کردے تو اس پر اتنا دباو ڈالا جاتا ہے کہ وہ خود کشی پر مجبور ہوجائے لیکن وہ زندہ ضمیر لوگ بے قصور کو پھنسانے کے بجائے اپنی جان گنوانے کو ترجیح دیتے ہیں ۔ یہ فیصلہ اگر کانگریس کے دور اقتدار میں آتا تو اس کو مسلمانوں کی ناز برداری کا نام دیا جاتا مگر یہ تو مودی راج میں آگیا ایسے میں ارشادِ قرآنی کی یاد آتی ہے ” کیا یہ کوئی چال چلنا چاہتے ہیں؟ (اگر یہ بات ہے ) تو کفر کرنے والوں پر ان کی چال الٹی ہی پڑے گی”۔

متعلقہ مضامین

  • ممبئی ٹرین دھماکہ
  • دارالحکومت میں ’’پولیس اسٹیشن آن ویلز‘‘ اور ’’آن لائن ویمن پولیس اسٹیشن‘‘ قائم
  • پشاور سے کوئٹہ جانیوالی جعفر ایکسپریس کو سکیورٹی خدشات پر سبی ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا
  • بنوں: پولیس اسٹیشن بسیہ خیل پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام
  • ڈی آئی خان، بسیاہ خیل پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں حملہ آور فرار
  • بوگیوں کی قلت؛ ایڈوانس ٹکٹیں لینے والے مسافروں کا احتجاج،رقم ری فنڈ کرنے کا اعلان
  • اسنیپ چیٹ کا اہم فیچر، صارف بحفاظت گھر پہنچنے کی اطلاع دوستوں کو دے سکے گا
  • لیجنڈ ریسلر ہاگن ہارٹ اٹیک کے باعث چل بسے
  • لاہور: سی سی ڈی اہلکار بن کر شہری کو اغوا کرنے والے 3 پولیس ملازمین گرفتار
  • یورو 2024 فائنل میں پہنچنے پر انگلینڈ ویمنز فٹبال ٹیم کو بادشاہ چارلس کی مبارکباد