ہائی کورٹ ججز نے وفاقی آئینی عدالت میں اپیل مقرر کرنے کے خلاف نئی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں  مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اپیل سپریم کورٹ واپسی بھیجی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ ججز ٹرانسفر کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق ہائی کورٹ کے ججز نے درخواست سے متعلق  نیا فیصلہ کیا ہے۔ ہائی کورٹ ججز نے وفاقی آئینی عدالت میں اپیل مقرر کرنے کے خلاف نئی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں  مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اپیل سپریم کورٹ واپسی بھیجی جائے۔ اس سلسلے میں ہائی کورٹ کے 5 ججز وفاقی آئینی عدالت میں درخواست دائر کریں گے۔ کیس کے حوالے سے وفاقی آئینی عدالت میں دائر کرنے کے لیے متفرق درخواست تیار  کرلی گئی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ درخواست وفاقی آئینی عدالت میں ٹرانسفر نہیں ہو سکتی تھی۔ ٹرانسفر ججز اپیل واپس سپریم کورٹ بھیجی جائے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی جانب سے آج درخواست دائر ہو گی۔ واضح رہے کہ ٹرانسفر ججز کیس اپیل 24 نومبر وفاقی آئینی عدالت میں سماعت کے لیے مقرر ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: وفاقی آئینی عدالت میں درخواست دائر ہائی کورٹ

پڑھیں:

آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)کی شرائط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔

وفاقی وزارت خزانہ حکام کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کر دی جائے گی اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔

حکام کا کہنا تھا کہ اس وقت ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کو اپنی 20 فیصد پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت حاصل ہے تاہم آئی ایم ایف نے اس رعایت کو برقرار رکھنے کی حکومتی درخواست مسترد کر دی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے مزید ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کے قیام کی اجازت کی بھی درخواست کی تھی تاہم آئی ایم ایف نے اسے بھی قبول نہیں کیا۔

حکام نے بتایا کہ حکومت آئندہ اقتصادی جائزے کے دوران دوبارہ درخواست کرے گی کہ مقامی مارکیٹ میں 20 فیصد پیداوار فروخت کرنے پر پابندی عائد نہ کی جائے۔

وزارت خزانہ کے مطابق مقامی مارکیٹ میں پیداوار فروخت کرنے کی چھوٹ ختم کرنے کی تجویز فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو بھی بھجوائی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں، عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • ’چاہیں تو گھر سے کھانا بھجوا دوں‘، سلمان خان کی سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل
  • نیب مقدمات کی سماعت کا اختیار وفاقی آئینی عدالت کو منتقل، سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
  • سپریم کورٹ  نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں،  عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم