Express News:
2025-05-10@01:55:14 GMT

آئرلینڈ کی خاتون فٹبالر کا انوکھا ریکارڈ!

اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT

آئرلینڈ کی ایک خاتون اسٹار فٹبالر نے اپنی گیند پھینکنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کر کے فٹبال تھرو-اِن کا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

انگلینڈ کی ایک ٹیم لندن سٹی لائنیسز کی جانب سے کھیلنے والی 31 سالہ میگن کیمبل نے فٹبال کو اوورہیڈ تھرو کر کے 123 فٹ اور 2 انچز کے فاصلے پر پھینک کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

کھلاڑی کی پھینکی گئی تھرو بولنگ ایلے لین کی لمبائی سے سے دُگنا فاصلہ طے کیا اور بلیو وھیل کی لمبائی سے 40 فٹ سے زیادہ تھا۔

میگن کو یہ ریکارڈ حاصل کرنے کے لیے 114 فٹ اور 9 انچز کا فاصلہ طے کرنا تاکہ خواتین کی کیٹیگری میں پہلے نمبر پر آ سکیں۔

میگن کا کہنا تھا کہ اگر کوئی اور کھلاڑی یہ ٹائٹل اپنے نام کر لیتی ہیں تو ان کو مایوسی نہیں ہوگی بلکہ ان کو خوش آمدید کہیں گی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

مشکوک ڈگری؛ ٹرمپ نے صحت کے اعلیٰ عہدے کیلیے اردنی خاتون ڈاکٹر کی نامزدگی واپس لے لی

صدر ٹرمپ نے یو ایس سرجن جنرل کے لیے ڈاکٹر اور ہیلتھ انفلوئنسر کیسی مینز کو نامزد کر دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس سے قبل امریکی صدر نے اس عہدے کے لیے ڈاکٹر جینیٹ نشیوات کو نامزد کیا تھا۔

تاہم اردنی نژاد ڈاکٹر نشیوات کی ڈگری مشکوک ہونے کے باعث امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو یہ نامزدگی واپس لینا پڑی۔

ڈاکٹر جینیٹ نشیوات نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی ڈگری یونیورسٹی آف آرکنساس سے ہے جب کہ اصل میں انہوں نے کیریبین کی ایک یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی تھی۔

جس پر ڈاکٹر نشیوات کو آن لائن تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا دائیں بازو کے ٹرمپ حامیوں نے ان کی ویکسین سے متعلق پالیسیوں اور تعلیمی پس منظر پر سوالات اٹھائے تھے۔

ڈاکٹر جینیٹ نشیوات کے بعد اب ڈونلڈ ٹرمپ نے کیسی مینز کو یو ایس سرجن جنرل نامزد کیا ہے جو ہیلتھ سیکرٹری رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کی "میک امریکا ہیلتھی اگین (MAHA)" پالیسی کی حامی ہیں۔

وزیر صحت رابرٹ ایف کینیڈی کی طرح کیسی مینز بھی فارماسیوٹیکل اور فوڈ انڈسٹریز کو دائمی بیماریوں کے پھیلاؤ کا ذمہ دار سمجھتی ہیں۔

یاد رہے کہ سرجن جنرل امریکا میں صحتِ عامہ کا اعلیٰ حکومتی عہدہ ہے جسے عموماً "قوم کا معالج" بھی کہا جاتا ہے۔

37 سالہ ڈاکٹر کیسی مینز نے اسٹینفورڈ یونیورسٹی سے میڈیکل ڈگری حاصل کی لیکن بعد میں میڈیکل پریکٹس چھوڑ دی تھی۔

انھوں نے "لیولز" نامی ایک کمپنی کی بنیاد رکھی جو خون میں شکر کی نگرانی کا نظام فراہم کرتی ہے، اور مختلف تحقیقی اداروں میں بھی خدمات انجام دی ہیں۔

2024 میں انہوں نے اپنے بھائی کیلی مینز کے ساتھ کتاب ’’Good Energy‘‘ لکھی، جس میں میٹابولزم اور صحت کے درمیان تعلق پر روشنی ڈالی گئی تھی۔

اس کتاب نے کنزرویٹو شخصیات جیسے جو روگن اور ٹکر کارلسن کی توجہ حاصل کی۔ ٹکر کارلسن کے پوڈکاسٹ پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مینز نے کہا تھا کہ دائمی بیماریوں کا سبب ہمارا زہریلا خوراکی نظام اور ماحول ہے، جو آہستہ آہستہ انسانوں کو بیمار کرتا ہے تاکہ وہ عمر بھر دوائیوں پر انحصار کریں۔

صدر ٹرمپ نے آن لائن پوسٹ میں کہا کہ ڈاکٹر کیس مینز کے پاس میک امریکا ہیلتھی اگین (MAHA) کے بہترین اصول ہیں اور وہ دائمی بیماریوں کی وبا کا خاتمہ کریں گی۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • فرانسیسی فٹبالر کا چیمپئنز لیگ میں نیا ریکارڈ!
  • ایل او سی، شہری آبادیوں پر بھارتی فائرنگ و گولہ باری جاری، خاتون شہید
  • بلوچستان: کشش چوہدری ہندو اقلیتی برادری کی پہلی خاتون اسسٹنٹ کمشنر بن گئیں
  • خاتون فٹبالر نے طویل ترین فاصلے تک فٹبال پھیکنے کا نیا ریکارڈ قائم کرلیا
  • ریاستی اداروں کیخلاف توہین آمیز پیغامات پر خاتون سرکاری افسر لاہور سے گرفتار
  • ریاستی اداروں کیخلاف توہین آمیز پیغامات پر خاتون سرکاری افسرگرفتار
  • مشکوک ڈگری؛ ٹرمپ نے صحت کے اعلیٰ عہدے کیلیے اردنی خاتون ڈاکٹر کی نامزدگی واپس لے لی
  • حسن نواز اور رائلی روسو انوکھا کارنامہ،پی ایس ایل کا نیا ریکارڈ بناڈالا
  • لاہور: گورنر ہاؤس کے ملازم اور اس کی ماں کے ساتھ لوٹ مار، بزرگ خاتون سڑک پر گر کر جاں بحق