Daily Mumtaz:
2025-09-18@16:29:25 GMT

بگ باس 18 کا تاج کرن ویر مہرا کے سر سج گیا

اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT

بگ باس 18 کا تاج کرن ویر مہرا کے سر سج گیا

بھارتی ٹی وی اداکار کرن ویر مہرا نے معروف بھارتی ریئلٹی شو بگ باس کے سیزن 18 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کرن ویر مہرا نے بگ باس 18 کے فائنل میں ساتھی ویوین ڈسینا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

ساڑھے 3 ماہ سے زائد جاری رہنے والے اس مقابلے میں رجت دلال نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

میڈیا کے مطابق ٹائٹل جیتنے والے کرن ویر مہرا کو 50 لاکھ بھارتی روپے کی انعامی رقم اور ایک چمچماتی ٹرافی دی گئی۔

اس سے قبل گزشتہ سال معروف بھارتی ریئلٹی شو خطروں کے کھلاڑی سیزن 14 کا ٹائٹل بھی کرن ویر مہرا اپنے نام کر چکے ہیں۔

بگ باس 18 کے فائنل میں کرن ویر مہرا، ویوین ڈسینا، رجت دلال، ایشا سنگھ، اویناش مشرا اور چم دارنگ سمیت 6 کنٹسٹنٹ پہنچے تھے۔

واضح رہے کہ بگ باس میں فاتح کا انتخاب عوام کے ووٹوں کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔

بگ باس کا گزشتہ سیزن کامیڈین منور فاروقی نے جیتا تھا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کرن ویر مہرا

پڑھیں:

یوٹیوب پر نماز روزے کی بات کرتی ہوں تو لوگ حمائمہ کا نام لیتے ہیں، دعا ملک

کراچی(شوبز ڈیسک) اداکارہ و میزبان دعا ملک نے کہا کہ وہ جب بھی اپنے یوٹیوب چینل پر نماز اور روزے کی بات کرتی ہیں تو لوگ کمنٹس میں ان کی بہن حمائمہ کا ذکر کرنے لگتے ہیں۔

دعا ملک نے حال ہی میں ’صبیح سُمیر‘ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کھل کر مختلف معاملات پر گفتگو کی۔

میزبان نے بتایا کہ اکثر لوگ ان کا موازنہ ان کے بہن بھائی فیروز خان اور حمائمہ ملک سے کرتے ہیں، حالانکہ ہر والدین کے تمام بچے ایک دوسرے سے مختلف ہوتے ہیں، بہن بھائیوں کی عادات، مزاج اور پسند ناپسند سب الگ ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کے دونوں بہن بھائی شوبز کی طرف زیادہ مائل تھے، جب کہ انہیں ہمیشہ سے الگ کام کرنے کا شوق رہا۔

دعا ملک نے بتایا کہ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز مارننگ شو کی میزبانی سے کیا اور بعد ازاں تین سال تک پی ایس ایل ایونٹس کی میزبانی کی، جس دوران انہوں نے بین الاقوامی کھلاڑیوں کے انٹرویوز بھی کیے۔

انہوں نے واضح کیا کہ وہ یہ سب اس لیے بیان کر رہی ہیں تاکہ لوگوں کو سمجھایا جا سکے کہ ہر بہن بھائی ایک دوسرے سے مختلف ہوتا ہے۔

ان کا رجحان زیادہ تر انسانیت کی خدمت کی طرف رہا ہے، اسی مقصد کے تحت وہ کئی سالوں سے ایک این جی او چلا رہی ہیں، جس کے ذریعے وہ فلاحی کام اور کوچنگ کرتی ہیں تاکہ لوگوں کی تکالیف کم کی جا سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بچپن سے ہی گھر میں مشہور اداکاروں کو آتے جاتے دیکھتی رہی ہیں اور یہ بھی دیکھا ہے کہ کامیابی کے ساتھ بہت کچھ کھونا پڑتا ہے، اسی لیے شوبز نے انہیں کبھی زیادہ متاثر نہیں کیا اور وہ ایسی شہرت نہیں چاہتی تھیں جو تکالیف بھی ساتھ لے کر آئے۔

دعا ملک نے مزید کہا کہ لوگوں کو موازنہ کرنے کا بہت شوق ہے، اکثر جب وہ اپنے یوٹیوب چینل پر نماز اور روزے کے حوالے سے بات کرتی ہیں تو کمنٹس میں لوگ لکھتے ہیں کہ اپنی بہن حمائمہ کو بھی سکھائیں۔

ان کے مطابق یہ سوچ درست نہیں، کیونکہ کسی کو یہ نہیں معلوم کہ کسی شخص کا اپنے رب کے ساتھ کیسا تعلق ہے۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • میٹا نے ڈسپلے سے لیس اپنے اولین اے آئی اسمارٹ گلاسز متعارف کرا دیے
  • یوٹیوب پر نماز روزے کی بات کرتی ہوں تو لوگ حمائمہ کا نام لیتے ہیں، دعا ملک
  • میجر کرکٹ لیگ کے نئے سیزن کی تاریخوں کا اعلان
  • ٹرمپ اپنے دوسرے سرکاری دورے پر برطانیہ میں
  • بھارتی صحافی رویش کمار کا اپنے ہی اینکر پر وار، ارنب گوسوامی کو دوغلا قرار دیدیا
  • زمین کے ستائے ہوئے لوگ
  • پارک ویو سٹی کے حفاظتی بند کی تعمیر کا افتتاح کر دیا
  • ملک میں عاصم لا کے سوا سب قانون ختم ہو چکے،عمران خان
  • عمران خان کا ایف آئی اے ٹیم کو اپنے ایکس اکاونٹ کے ہینڈلر کا نام بتانے سے انکار
  • غیر دانشمندانہ سیاست کب تک؟