گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے مایہ ناز ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے ایک بار پھر عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا ہے، انہوں نے ازبکستان میں جاری ورلڈ اسٹرونگ مین چیمپئن شپ 2025 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل دوسری بار ورلڈ اسٹرونگ مین کا اعزاز حاصل کر لیا۔

نوح بٹ نے چیمپیئن شپ میں 2 گولڈ میڈلز جیت کر نہ صرف اپنا ٹائٹل کامیابی سے برقرار رکھا بلکہ عالمی سطح پر اپنی برتری کو ایک بار پھر تسلیم کروا لیا۔ ابتدائی مقابلوں میں ہی تمام پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے نوح نے اپنی مکمل برتری ثابت کی اور پُراعتماد انداز میں ایونٹ میں شریک رہے۔

واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے گزشتہ برس بھی یہی ٹائٹل جیتا تھا، اور اس سال کامیابی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ ان کی اس کامیابی پر نہ صرف کھیلوں کے حلقے بلکہ عوامی سطح پر بھی بھرپور خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

نوح کی یہ کامیابی پاکستان میں ویٹ لفٹنگ اور طاقت کے کھیلوں کے لیے ایک روشن مثال ہے، جو نوجوانوں کے لیے تحریک کا باعث بنے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسٹرونگ مین نوح دستگیر بٹ ورلڈ اسٹرونگ مین چیمپئن شپ ویٹ لفٹر.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: نوح دستگیر بٹ ورلڈ اسٹرونگ مین چیمپئن شپ ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ

پڑھیں:

بھارت FATF میں بھی ناکام ، پاکستان عالمی اعتماد کے ساتھ کامیاب، چین ، ترکی اور جاپان کی جانب سے مکمل حمایت

پیرس( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارت FATF میں بھی ناکام ، پاکستان عالمی اعتماد کے ساتھ کامیاب ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے سفارتی وفد کی  بھرپور کوشش رہی کہ پاکستان کو FATF کے اجلاس میں ایک بار پھر گرے لسٹ میں شامل کرایا جائے ، آج ہونے والے FATF اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کی بجائے رپورٹنگ پر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

ذرائع نے بتایا کہ FATF فیصلے کے بعد بھارت اپنے مقاصد حاصل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے، اجلاس کے دوران چین نے پاکستان کے حق میں واضح مؤقف اختیار کیا اور ریلیف کی حمایت کی،ترکی اور چاپان نے بھی پاکستان کی مکمل حمایت کی۔

کیا آپ ایک منٹ کا ایک کروڑ ڈالر معاوضہ لینے والے اداکار کا نام جانتے ہیں؟

ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ کے بعد  بھارت نے پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے کیلئے بھرپور کوششیں کیں پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا کیلئے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ پیش پیش رہی، ’’را‘‘ نے پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے نئی دہلی میں ایک ڈس انفو لیب بھی قائم کی۔اس ڈس انفو لیب کا مقصد پاکستان کے حوالے سے بین الاقوامی دنیا کو گمراہ کرنا ہے۔اس ڈس انفو لیب کے ذریعے پاکستان کے خلاف جھوٹا اور من گھڑت پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔

پاکستانیوں کو بجٹ اچھا لگا یا برا؟ عوام کی رائے جانیے

ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت کے سفارتی وفود دنیا کے مختلف ممالک گئے اور ہر جگہ پاکستان کے خلاف زہر افشانی کی گئی،  دنیا کے کسی بھی ملک نے بھارت کے سفارتی وفد کے بیانیے کو پذیرائی نہیں دی، بھارت اسرائیل کی مدد سے ایف اے ٹی ایف کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی بھرپور کوشش کر رہا تھا تاہم FATF کے رکن ممالک نے بھارت کے منفی پروپیگنڈے کو نظر انداز کیا۔بھارت کی تمام تر سازشوں کے باوجود پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل نہ کرنا ایک بڑی کامیابی ہے۔آپریشن بنیان مرصوص کے بعد سے پاکستان کی سفارتی پوزیشن مسلسل مضبوط ہو رہی ہے۔ہندوتوا اور صہیونی لابی کی مشترکہ کوششیں بھی پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کروانے میں ناکام رہیں،  یہ پاکستان کی سفارتی محاذ پر ایک اور کامیابی ہے۔

سندھ بجٹ: ججز کیلئے 19 کروڑ 70 لاکھ روپے سے ریسٹ ہاؤس تعمیر کرنے کا فیصلہ

مزید :

متعلقہ مضامین

  • آسٹریلیا کو ہرا کر جنوبی افریقا نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
  • ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل: جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما نے کونسے نئے ریکارڈ اپنے نام کرلیے؟
  • جنوبی افریقی ٹیم 27 سال بعد آئی سی سی ٹرافی اُٹھانے میں کامیاب
  • بھارت کو فیٹف میں بھی ناکامی کا سامنا؛ پاکستان عالمی اعتماد کے ساتھ کامیاب
  • بھارت FATF میں بھی ناکام ، پاکستان عالمی اعتماد کے ساتھ کامیاب، چین ، ترکی اور جاپان کی جانب سے مکمل حمایت
  • ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کی میزبانی؛ آئی سی سی کا بھارت کو صاف انکار
  • ہم اپنے حملوں کی شدت میں عنقریب مزید اضافہ کرینگے، اعلی سطحی ایرانی اہلکار
  • ایران: 2 ٹن وارہیڈ میزائل کا کامیاب تجربہ،دفاع کی تیاریاں تیز
  • بچوں کے کینسر کے خلاف بڑی کامیابی:پاکستان عالمی مفت علاج پروگرام میں شامل