Jang News:
2025-09-18@19:08:57 GMT
گوجرانوالہ میں سلنڈر پھٹنے سے 3 بچوں سمیت 9 افراد جھلس گئے
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
فائل فوٹو
پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں سلنڈر پھٹنے سے بچوں سمیت 9 افراد جھلس کر زخمی گئے۔
ریسکیو ادارے کا کہنا ہے کہ ری فلنگ کے دوران سلنڈر پھٹ گیا، جس سے 9 افراد جھلس گئے، آگ سے جھلسنے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں۔
ریسکیو ادارے کا مزید کہنا ہے کہ 2 افراد کو تشویشناک حالت کے باعث لاہور اور کھاریاں منتقل کر دیا گیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی، سی ویو کے قریب کار سے خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد
کراچی کے علاقے کلفٹن سی ویو کے قریب اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں گاڑی سے خاتون سمیت دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
پولیس کے مطابق مرد کی شناخت شہباز ملک کے نام سے ہوئی، جو ریٹائرڈ سرکاری افسر تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر گاڑی میں گیس بھرنے سے موت واقع ہوئی ہو۔
دوسری جانب لیاری چاکیواڑہ میں فلیٹ سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔