Jang News:
2025-08-10@20:34:38 GMT

گوجرانوالہ: مالکان کے مبینہ تشدد سے گھریلو ملازمہ جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT

گوجرانوالہ: مالکان کے مبینہ تشدد سے گھریلو ملازمہ جاں بحق

فائل فوٹو 

پنجاب کے شہر  گوجرانوالہ کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں مبینہ تشدد سے گھریلو ملازمہ جاں بحق ہو گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد نے بتایا کہ اس کی بیٹی گھریلو ملازمہ تھی، گھر کے مالک نے فون پر بتایا کہ ان کی بیٹی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی ہے۔

والد کا کہنا ہے کہ بیٹی پر تشدد کیا گیا اس کے جسم پر زخموں کے نشانات تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گھر کے مالک اور اس کے بیٹے کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جن سے تفتیش جاری ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

شجاع آباد: داماد سے رنجش پر باپ نے 27 سالہ بیٹی، 2 نواسوں اور 1 نواسی کو کلہاڑی سے قتل کر دیا

شجاع آباد کے علاقے تھانہ بستی ملوک کی حدود میں داماد سے دیرینہ رنجش پر باپ نے بیٹی، دوکمسن نواسوں اور نواسی کو کلہاڑی مار کر بے دردی سے قتل کر دیا۔

 پولیس کے مطابق ملزم وارث بیٹی کی شادی سے ناخوش تھا ۔افسوسناک واقعہ چک 14 فیض میں پیش آیا، قتل کیے جانے والوں کی شناخت 27 سالہ بیٹی ارشاد بی بی، 3 سالہ نواسے محبت علی، 2 سالہ احمد علی اور نواسی مہناز کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم وارث اپنی بیٹی کی شادی سے ناخوش تھا اور داماد سے پرانی رنجش رکھتا تھا۔ مقتولہ ارشاد بی بی کچھ عرصے سے ناراض ہوکر میکے آگئی اور شوہر سے صلح کر کے واپس جانا چاہتی تھی تاہم والد اسے واپس بھیجنے کے حق میں نہ تھا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے لیا ہے اور ملزم محمد وارث کو گرفتار کر لیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • تونسہ: اسپتال لائے گئے 3 میں سے 2 بھائی دم توڑ گئے، والد کا زہر دینے کا الزام
  • ملتان میں نانا نے زمین کے تنازع پر بیٹی اور تین نواسے نواسیوں کو قتل کردیا
  • گوجرانوالہ: ایک پولیس اہلکار کو شہید،2 کو زخمی کرنے والا تیسرا ڈاکو بھی مقابلے میں مارا گیا
  • شجاع آباد: داماد سے رنجش پر باپ نے 27 سالہ بیٹی، 2 نواسوں اور 1 نواسی کو کلہاڑی سے قتل کر دیا
  • پولیس اہلکار نے میرے گریبان میری عزت پر ہاتھ ڈالا
  • ملتان: زمین اور رشتے کا تنازع، باپ نے بیٹی اور اس کے 3 بچوں کو قتل کر دیا
  • دورانِ چیکنگ کار سوار خاتون کی تلخ کلامی، لیڈی اہلکار کے سر پر لوہے کی بوتل دے ماری
  • موٹروے پولیس بھی بدمعاش بن گئی ، اہلکار کی بچے کے سرمیں جوتیاں مارنے کی ویڈیو وائرل 
  • لاہور، قصور، گوجرانوالہ، حافظ آباد مقابلے، زیادتی کے چوتھے ملزم سمیت  8 ہلاک، ڈسکہ میں اہلکار شہید