لاہور (ویب ڈیسک) لیگی رہنما خواجہ آصف کے بیوروکریسی سے متعلق بیانات نے نئی بحث چھیڑدی ہے اور اب تجزیہ کار عامر راؤ اس مبینہ بیوروکریٹ کا نام بھی سامنے لے آئے جس نے بیٹی کی شادی پر چار ارب روپے کی سلامی لی اور اب پرتگال منتقل ہوچکا ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عامر راؤ نے بتایاکہ خواجہ صاحب چار ارب کی سلامی والے کا نام نہیں لے سکے، میں بتاتا ہوں ، ان کا نام طاہر خورشید ہے جن کا آخری عہدہ اُس وقت کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا پرنسپل سیکریٹری تھا، اسے عثمان بزدار کا اے ٹی ایم بھی کہاجاتا تھا، جو ڈی جی خان سے جہیز میںساتھ لائے تھے، ان پرجہاں کوئی الزامات لگتے، ایک درجہ ترقی مل جایا کرتی۔ 
سب سے پہلےڈی جی خان میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے انکوائری شروع ہوئی توعثمان بزدار یہاں (لاہور)لے آئے،  وزیراعلیٰ کمپلین سیل کے چیئرمین اور ساتھ کچھ اضافی چارج دیے گئے۔پھراس وقت کے ان کے اپنے سیکریٹری جاوید اقبال نے شکایت کی کہ گاڑیوں کے ٹائر اور بچوں کی فیسی بھی سرکاری خزانےسے  جارہی ہیں، میں ادائیگی کی سمری پر دستخط نہیں کرسکتا۔ پھر ایک عہدہ ترقی مل گئی، وزیراعلیٰ کا پرنسپل سیکریٹری لگا دیاگیا۔
طاہر راؤ کاکہناتھاکہ آپ کا اگلا سوال ہوگا کہ پھر حکومتیں بدلی ہیں لیکن کارروائی کیوں نہیں ہوئی؟طاہر خورشید بڑے عہدے پر جانے کے بعد پہلے اپنی پچھلی انکوائری کلیئر کرواتا تھا ، شہبازحکومت آئی توبرطرف کیا گیا جو اس وقت انگلینڈ میں تھے جہاں برطرفی کے احکامات وصول کیے،  پرتگال والی کہانی بھی انہی کی ہے جو اب اپنی جائیدادیں بیچ کر پرتگال منتقل ہوچکے ہیں۔

راولپنڈی ؛فوڈ اتھارٹی کا گودام پر چھاپہ، 8ہزار کلو بدبودار اور مضرصحت گوشت برآمد

????????بڑی خبر
عمران نیازی کے وزیراعلئ اور بشری صاحبہ کی چوایس عثمان بزدار کے پرنسپل سیکٹری طاہر خورشید نے بیٹی کی شادی پر چار ارب کی سلامیاں لیں خواجہ آصف نے اسی کا بتایا تھا
جس جس عہدے پر رہا اس پر انکوائری ہوئی اور ہر کرپشن کیس پر اسے ترقی دے دی جب اسے نکالا وہ لندن میں تھا اور… pic.

twitter.com/ehisEzexlk

— RAShahzaddk (@RShahzaddk) August 9, 2025

مزید :

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: کا نام

پڑھیں:

امریکا، پاکستانی سفیر کی وسط ایشیا امور کے معاون سیکریٹری سے ملاقات

فائل فوٹو

امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے محکمہ خارجہ میں جنوب اور وسط ایشیائی امور بیورو کے معاون سیکریٹری Paul Kapur سے ملاقات کی۔

پال کپور کا کہنا ہے کہ ملاقات میں امریکا پاکستان تعلقات میں پیشرفت کے طریقوں پر بات کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ ان امور پر بھی بات کی گئی کہ کس طرح دونوں ملکوں کو زیادہ خوشحال اور محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • رفح کی سرنگوں میں حماس فورسز کی موجودگی سے اسرائیل کو لاحق خوف
  • پشپا اسٹارز رشمیکا مندانا اور وجے دیوراکونڈا کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی
  • حیدرآباد:کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر عامر نواز وڑائچ آئینی ترمیم کے مسودے کے خلاف وکلاء کنونشن سے خطاب کررہے ہیں
  • سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ میں صحت سہولیات کی کمی پر سماعت
  • دلہا کے ساتھ فراڈ، 8 لاکھ خرچ کرکے برات لے کر پہنچا تو دلہن کہیں اور بیاہی گئی تھی
  • امریکا، پاکستانی سفیر کی وسط ایشیا امور کے معاون سیکریٹری سے ملاقات
  • امریکا: طالبعلم کی فائرنگ سے زخمی خاتون ٹیچر کو 1 کروڑ ڈالر ادائیگی کا حکم
  • رشمیکا مندانا اور وجے دیوراکونڈا کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی
  • ایلون مسک ایک ٹریلین ڈالر معاوضہ لینے والے دنیا کے پہلے سی ای او بن گئے
  • ایلن مسک دنیا میں ایک ٹریلین ڈالر کا تاریخی معاوضہ لینے والے پہلے سی ای او بن گئے