صدر مملکت کا گوجرانوالہ چھاؤنی کا دورہ ،تاریخ گواہ رہےگی کہ چند گھنٹوں میں مسلح افواج نے دشمن کو پسپا کیا: آصف علی زرداری کا خطاب
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )صدر مملکت آصف علی زرداری نےکہا ہےکہ پاکستانی عوام اپنی بہادر افواج کو قومی عزت و وقار کا اصل نگہبان سمجھتے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت نےگوجرانوالہ چھاؤنی کا دورہ کیا،صدر مملکت کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی موجود تھے۔ صدرمملکت کی آمد پر آرمی چیف نے ان کا استقبال کیا۔صدر مملکت نے "معرکۂ حق" کی کامیاب تکمیل میں پاک افواج کی مثالی پیشہ ورانہ مہارت اور اعلیٰ کردار کو سراہا۔
شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی و دیگر امور پر تبادلہ خیال
صدر مملکت نے افسران اور جوانوں سے ملاقات کےدوران ان کے بلند حوصلےکو سراہا۔ صدر نے افسران اور جوانوں کی جنگی تیاری اور فرض شناسی کو سراہا۔صدر مملکت نے "آپریشن بنیان مرصوص" کی کامیاب تکمیل پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد دی اور قوم کے محافظوں پر فخرکا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں ایک مقدس امانت اور قومی فخر کا باعث ہیں، وطن کے یہ سپوت، قوم کے پائیدار جذبے سے سرشار ہو کر سیسہ پلائی دیوار بنے، وطن کےسپوتوں نے دشمن کےناپاک عزائم کو جرأت مندی اور عملی مہارت سے ناکام بنایا۔ تاریخ گواہ رہےگی کہ چند گھنٹوں میں مسلح افواج نے دشمن کو پسپا کیا، مسلح افواج نےپاکستان کی طاقت، ثابت قدمی، قومی یکجہتی کا دوٹوک پیغام دیا،پاکستانی عوام اپنی بہادر افواج کو قومی عزت و وقار کا اصل نگہبان سمجھتے ہیں۔
کاش پٹیل کا ایف بی آئی ہیڈ کوارٹر واشنگٹن سے منتقل کرنے کا فیصلہ، 1500 ایجنٹس کو کہاں بھیجا جائے گا؟
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
نادرا نے لمبی لمبی قطاروں اور گھنٹوں انتظارکی اذیت سے جان چھڑادی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: ملک بھر کے عوام کیلیے خوشخبری ہے کہ اب انہیں نادرا دفاتر میں قطاروں میں لگ گھنٹوں انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔
نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کے دفاتر میں عوام الناس کو اپنی دستاویزات کے حصول کے لیے طویل قطاروں میں لگ کر گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے۔ تاہم اب شہریوں کو لمبی لمبی قطاروں میں لگ کر گھنٹوں انتظار کی اذیت برداشت نہیں کرنی پڑے گی۔ نادرا جو شہریوں کو پاک آئی ڈی کے ذریعہ سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔ اب اس نے ملک بھر میں عوام کو قطاروں اور انتظار سے بچانے کے لیے بڑی سہولت کا اعلان کیا ہے۔
اب آپ پاکستان کے کسی بھی کونے میں رہتے ہوں۔ اپنے قریبی نادرا سینٹر پر آنے کے لیے پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعہ گھر بیٹھے اپائنٹمنٹ لیں اور انتظار کی تکلیف سے بچیں۔ کوئی بھی شہری گھر بیٹھے اپائنٹمنٹ لے کر مقررہ تاریخ پر دیے گئے وقت سے قبل نادرا دفتر جائے تو ان کی ترجیحی بنیادوں پر پروسیسنگ کی جائے گی۔
واضح رہے کہ نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) اندرون ملک اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو قومی شناختی کارڈ سمیت دیگر شناختی دستاویزات فراہم کرنے کا واحد مجاز ادارہ ہے۔