اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف کی مبینہ غفلت : چوری شدہ گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بلاک نہ کرانے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
علی ساہی:اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف کی مبینہ غفلت سامنے آ گئی، دیگر جرائم میں ملوث گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو بلاک نہ کرانے کا انکشاف ہوا ہے۔
جاری کردہ مراسلہ کے مطابق سٹاف صرف چھینی وچوری گاڑیوں و موٹرسائیکلوں کوہی ایکسائزمیں بلاک کرواتے ہیں، عدالت عالیہ نےدیگرجرائم میں ملوث گاڑیوں و موٹرسائیکلوں کےایکسائزمیں بلاک نہ کروانےکانوٹس جاری کر دیا،عدالت عالیہ کی دیگرجرائم میں ملوث گاڑیوں وموٹرسائیکلوں کےبلاک نہ کروانےبارےہدایات جاری کر دی۔
انارکلی : مکان کی چھت گر نے سےملبےتلےدب کر5افراد زخمی
دیگرجرائم میں ملوث گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں کوایکسائزکواطلاع دیکربلاک کروایاجائے،سٹاف دیگرجرائم میں ملوث گاڑیوں وموٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیتامگرایکسائزکواطلا ع نہیں دیتا،عدالت عالیہ کیجانب سےمذکورہ ہدایت پرسختی سےعملدرآمدکروانےکےاحکامات جاری کئےگئے۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: میں ملوث گاڑیوں بلاک نہ
پڑھیں:
چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں
ٹویوٹا، ہونڈا اور سوزوکی کے بعد چیری(Cherry) نے بھی ہائبرڈ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں حالیہ اضافے کے بعد پاکستان میں اپنے تمام ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
تاہم کمپنی نے فوری طور پر مکمل اضافہ صارفین پر منتقل نہیں کیا اور محدود مدت کی پروموشنل آفر کے تحت جزوی طور پر بڑھی ہوئی قیمتیں متعارف کرائی ہیں۔
چیری ٹِگو 7 پی ایچ ای وی کی سابقہ قیمت 94 لاکھ 99 ہزار روپے تھی، جسے بڑھا کر پروموشنل قیمت 99 لاکھ 99 ہزار روپے کردی گئی ہے، جبکہ آفر ختم ہونے کے بعد اس کی اصل قیمت 1 کروڑ 9 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگی۔
چیری ٹِگو 8 پی ایچ ای وی کی قیمت 1 کروڑ 12 لاکھ 99 ہزار روپے سے بڑھا کر پروموشنل قیمت 1 کروڑ 14 لاکھ 99 ہزار روپے کردی گئی ہے، جبکہ آفر کے بعد گاڑی کی اصل قیمت 1 کروڑ 29 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگی۔
مزیدپڑھیں:اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
اسی طرح ٹِگو 9 پی ایچ ای وی کی سابقہ قیمت 1 کروڑ 36 لاکھ 94 ہزار روپے تھی، جس کی پروموشنل قیمت 1 کروڑ 42 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ آفر ختم ہونے کے بعد گاڑی کی اصل قیمت 1 کروڑ 57 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگی۔
کمپنی کے مطابق پروموشنل قیمتیں محدود مدت کے لیے ہیں اور 31 جولائی تک دستیاب ہوں گی، جبکہ اسٹاک ختم ہونے تک موجودہ صارفین بھی اس آفر سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
چیری کی جانب سے نئی قیمتوں کو محدود مدت کی ڈسکاؤنٹ آفر کے طور پر پیش کیا گیا ہے، تاہم رعایت کے باوجود تینوں گاڑیاں اپنی سابقہ قیمتوں کے مقابلے میں مہنگی ہوگئی ہیں۔