ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ 2025 کے لیگ مرحلے میں انگلینڈ نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

انگلینڈ کے 289 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی ٹیم ایک موقع پر مضبوط پوزیشن میں تھی۔ 234 رنز پر صرف 3 وکٹوں کے نقصان کے ساتھ اوپنر سمریتی مندھانا 88 رنز پر کریز پر موجود تھیں۔ تاہم 42ویں اوور میں اسپنر لنزی اسمتھ کی گیند پر ان کا کیچ ہونا میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا، جس کے بعد بھارتی بیٹنگ لائن دباؤ میں آ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ویمنز ورلڈ کپ 2025، آسٹریلیا نے پاکستان کو ہرا کر پوائنٹ ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی

میچ کے آخری لمحات میں رن ریٹ بڑھ گیا، اگرچہ دیپتی شرما نے نصف سنچری بنا کر امیدیں برقرار رکھیں، لیکن درمیانی آرڈر کی ناکامی نے بھارت کو ہدف سے محروم کر دیا۔ آخری اوور میں بھارت کو 14 رنز درکار تھے، مگر لنزی اسمتھ نے نپی تلی بولنگ سے انگلینڈ کو 284-6 پر روک دیا۔

اس سے قبل انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں 288 رنز بنائے۔ سابق کپتان ہیتر نائٹ نے 86 گیندوں پر جارحانہ سنچری اسکور کی، جس میں 15 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ اوپنرز نے محتاط آغاز کے بعد 44 رنز کا اوپننگ اسٹینڈ فراہم کیا، جب کہ ایمی جونز نے 56 رنز بنا کر اہم کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ویمنز ورلڈ کپ :پاک بھارت ٹاکرا، سیاسی کشیدگی اور ممکنہ ’ہینڈ شیک تنازع‘ نے میچ کو گھیر لیا

ہیتر نائٹ اور نیٹ سیور-برنٹ نے 113 رنز کی شراکت قائم کر کے ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچایا۔ تاہم اختتامی اوورز میں انگلینڈ کے درمیانی آرڈر نے 12 گیندوں میں 3 وکٹیں گنوا دیں، جس سے ٹیم چند رنز کم رہ گئی، لیکن ان کا مجموعی اسکور دفاع کے لیے کافی ثابت ہوا۔

بھارتی کپتان ہرمن پریت کور اور مندھانا کی 125 رنز کی پارٹنرشپ نے ایک وقت میں میچ بھارت کے حق میں کر دیا تھا۔ مگر مندھانا کی ایک غلط شاٹ نے تمام منظرنامہ بدل دیا۔ بھارت کو سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے اب اپنے آخری دو میچز لازمی جیتنے ہوں گے، کیونکہ وہ پہلے  ہی 3  لگاتار شکستوں کا سامنا کر چکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news انگلینڈ بھارت سیمی فائنل ویمنز ورلڈ کپ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: انگلینڈ بھارت سیمی فائنل ویمنز ورلڈ کپ سیمی فائنل بھارت کو ورلڈ کپ

پڑھیں:

ویمنز ورلڈ کپ: جنوبی افریقا کی سری لنکا کو 10 وکٹوں سے شکست

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا ویمن ٹیم نے سری لنکا ویمن ٹیم کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی، میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت ہوا، بارش کے سبب میچ کو فی اننگز 20 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔

کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں پہلے سری لنکا نے بیٹنگ شروع کی تو 12 اوورز کے خاتمے پر میدان کو بارش نے آ لیا، اُس وقت سری لنکا نے 2 وکٹ کے نقصان پر 46 رنز بنائے تھے۔

کئی گھنٹے کے انتظار کے بعد جب کھیل دوبارہ شروع ہوا تو میچ کو فی اننگز 20 اوورز تک محدود کر دیا گیا جس میں سری لنکن بیٹرز نے 7 وکٹ پر 105 رنز اسکور کیے۔

وشمی گونا رتنے نے 34 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ مالابا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جنوبی افریقا کو ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت 121 رنز کا ہدف ملا جو اوپنرز کپتان لارا وولوارٹ اور تزمین برٹس نے 15 ویں اوور میں حاصل کر کے ٹیم کو 10 وکٹ سے فاتح بنوا دیا۔

متعلقہ مضامین

  • ویمنز ورلڈکپ، سنسنی خیز مقابلے میں بھارت کو شکست، انگلینڈ سیمی فائنل میں پہنچ گیا
  • ویمنز ورلڈ کپ، بھارت کو 4 رنز سے شکست، انگلینڈ سیمی فائنل میں
  • ویمنز ورلڈ کپ: انگلینڈ نے بھارت کو شکست دیکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا
  • ویمنز ورلڈکپ: جنوبی افریقا سیمی فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم بن گئی
  • وینکوور مینز اوپن اسکواش: اشعب عرفان فائنل میں پہنچ گئے
  • ویمنز ورلڈ کپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کے باعث منسوخ، جنوبی افریقہ کی سیمی فائنل میں رسائی
  • ویمنز ورلڈ کپ: جنوبی افریقا کی سری لنکا کو 10 وکٹوں سے شکست
  • ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ : پاکستان کے سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات برقرار ہیں، عمیمہ سہیل
  • ویمنز ورلڈ کپ، آسٹریلیا نے سیمی فائنل میں قدم رکھ دیے