کوہلی اور روہت کا پاکستانی مداح کو آٹوگراف، تصاویر بھی بنوائیں
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
بھارتی کرکٹرز ویرات کوہلی اور روہت شرما نے پاکستانی مداح کو آٹوگراف دیا اور تصاویر بھی بنوائیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ویرات کوہلی پرتھ میں جیسے ہی ہوٹل سے باہر نکلے تو ایک پاکستانی مداح نے ان سے آٹوگراف دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔
کوہلی اپنا بیگ بس میں رکھ کر سیدھا پاکستانی مداح کے پاس چلے گئے، انہوں نے اسے آٹوگراف دیا اور تصویر بھی بنوائی۔
ویڈیو میں مزید دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق بھارتی کپتان روہت شرما جو بس میں بیٹھ چکے تھے، مداح کے اشارے سے بلانے پر بس سے نیچے اتر آئے اور آٹوگراف دے کر تصویر بھی بنوائی۔
وائرل ویڈیو میں کوہلی اور روہت سے آٹوگراف حاصل کرنے والے مداح نے بتایا کہ ان کا تعلق پاکستان کے شہر کراچی سے ہے اور وہ اس سے قبل بھی ان سے ایک بار مل چکے ہیں۔
???? A lucky fan of Virat Kohli from Karachi got his RCB jersey signed by the star batter.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستانی مداح
پڑھیں:
سیکیورٹی حصار توڑ کر ڈریسنگ روم پہنچنے والا بابر اعظم کا مداح گرفتار
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز سیکیورٹی حصار توڑ کر بابر اعظم سے ملاقات کیلیے ڈریسنگ روم جانے والے نوجوان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں دیوارپھلانگ کر ڈریسنگ روم تک پہنچنے والے نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد گلبرگ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
مقدمےمیں ممنوع مقام اورکارسرکارمیں مداخلت کی دفعات شامل کی گئیں جبکہ نوجوان کی شناخت 15 سالہ حمزہ کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق نوجوان نے دوران تفتیش بتایا کہ وہ بابراعظم کا فین ہے اور آٹو گراف لینے کیلیے ڈریسنگ روم تک پہنچا تھا۔
ڈریسنگ روم میں موجود کھلاڑی غیرمتعلقہ نوجوان کودیکھ کر حیران ہوگئےتھے جبکہ کھلاڑیوں کی نشاندہی پرسکیورٹی عملے نے نوجوان کو سیکیورٹی نے حراست میں لےلیا تھا۔