بھارتی صدردروپدی مُرمو ریاست کیرالہ کے 4 روزہ دورے کے دوران اس وقت ایک ممکنہ فضائی حادثے سےمحفوظ رہیں جب ان کا ہیلی کاپٹر لینڈنگ کے دوران اچانک زمین میں دھنس گیا۔ واقعے کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق، صدر کے لیے عارضی طور پر ایک ہیلی پیڈ اسٹیڈیم میں جلد بازی میں تیار کیا گیا تھا۔ ہیلی کاپٹر نے معمول کے مطابق لینڈنگ کی، مگر جیسے ہی پہیے زمین سے ٹکرائے، وہ نرم مٹی میں دھنس گئے، جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹرایک طرف جھک گیا۔
فوری طور پر ریسکیو ٹیم، فائر بریگیڈ، اور پولیس اہلکار موقع پر پہنچے اور ہیلی کاپٹر کو الٹنے سے بچانے کے لیے اسے سہارا دیا۔ اسی دوران صدر دروپدی مُرمو اور ان کے ہمراہ موجود افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔
صدر اور دیگر افراد کو احتیاطی تدابیر کے طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کا طبی معائنہ کیا گیا۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور صدر کو کچھ دیر بعد مکمل ہوش و حواس کے ساتھ روانگی کی اجازت دے دی گئی۔
حکام کا ماننا ہے کہ یہ واقعہ ہیلی پیڈ کی غیر معیاری تیاری اور جلد بازی کا نتیجہ ہو سکتا ہے، کیونکہ لینڈنگ زون کی زمین مکمل طور پر سخت نہیں کی گئی تھی۔
واقعے نے بھارتی سیکیورٹی اور پروٹوکول انتظامات پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں، جب کہ سوشل میڈیا پر عوام کی جانب سے شدید ردعمل بھی دیکھنے میں آ رہا ہے۔

 

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ہیلی کاپٹر

پڑھیں:

خابی لیم کی جان لیوا حادثے میں موت کی خبریں وائرل، حقیقت کیا ہے؟

دنیا بھر میں مقبول ٹک ٹاک اسٹار خابی لیم کے حوالے سے سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وہ ایک خطرناک کار حادثے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

گزشتہ دنوں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، بشمول یوٹیوب، فیس بک اور ایکس پر پوسٹ وائرل ہوئیں جن میں دعویٰ کیا گیا کہ خابی لیم ایک کار حادثے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔

کچھ جعلی پوسٹ میں تباہ شدہ گاڑی کی تصاویر بھی شیئر کی گئیں جنہیں خابی لیم سے منسوب کیا گیا تاہم اب ان جھوٹی خبروں کی تردید کردی گئی ہے۔

ریئلٹی چیک کے بعد رائٹرز اور اسنوپس سمیت متعدد فیکٹ چیکنگ اداروں نے واضح کیا کہ خابی لیم کے کسی حادثے کی کوئی مصدقہ خبر موجود نہیں۔ یہ تمام دعوے کلک بیٹ ویب سائٹس اور فشنگ لنکس پھیلانے والے صفحات سے منسلک پائے گئے۔ بعد ازاں خابی لیم کے قریبی ذرائع نے بھی تصدیق کی کہ وہ زندہ اور بالکل خیریت سے ہیں۔

یاد رہے کہ خابی لیم جو سینیگال میں پیدا ہوئے اور اٹلی میں پلے بڑھے، نے 2020 میں کرورنا وبا کے دوران اپنی نوکری کھونے کے بعد ٹک ٹاک پر مزاحیہ انداز میں بنائی گئی ویڈیوز سے شہرت حاصل کی۔ وہ لفظوں کے بغیر مزاحیہ ویڈیوز کے لیے جانے جاتے ہیں اور 160 ملین سے زائد فالوورز رکھتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی صدر ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئیں
  • بھارتی صدر ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئیں؛ ویڈیو وائرل
  • بھارتی صدر کا ہیلی کاپٹر لینڈنگ کے فوراً بعد دھنس گیا
  • بھارتی صدر کا ہیلی کاپٹر لینڈ کرتے ہی ہیلی پیڈ زمین میں دھنس گیا، ویڈیو وائرل
  • خاتون کو ہراساں کرنیوالا پولیس اہلکار گرفتار، مریم نواز نے کیپشن کے ساتھ تصویر شیئر کی
  • بھارت: پولیس رویے سے تنگ 24 خواجہ سراؤں نے اجتماعی طور پر زہر پی لیا،ویڈیو وائرل
  • سوشل میڈیا پر مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے والے بھارتی اکائونٹس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
  • خابی لیم کی جان لیوا حادثے میں موت کی خبریں وائرل، حقیقت کیا ہے؟
  • لینڈنگ کے دوران ترک طیارہ پھسل کر سمندر میں جاگرا، 2 افراد ہلاک