عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست 4 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست کی سماعت 4 نومبر کو ہوگئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے اس حوالے سے کاز لسٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق جسٹس ارباب محمد طاہر 4 نومبر کو کیس کی سماعت کریں گے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت نے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی اور جیل سپرنٹنڈنٹ سمیت دیگر فریقین سے بھی جواب طلب کیا ہے۔ درخواست گزار غلام مرتضیٰ نے اپنے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ کے ذریعے درخواست دائر کی۔ درخواست میں پی ٹی آئی کے بانی کے غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی ٹویٹس کو ہٹانے اور بلاک کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں عمران خان کی قید کے دوران ایکس اکاؤنٹ سے انتشاری پوسٹس پھیلانے سے روکنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
آج اور کل: اسلام آباد آنے کے لیے کون سے راستے ہرگز استعمال نہیں کرنے چاہئیں؟
اسلام آباد کی مختلف سڑکیں آج معمول کی ٹریفک کے لیے بند رہیں گی جس کی وجہ سے بعض دوسری شاہراہوں پر ٹریفک کا دباؤ معمول سے زیادہ ہوگا۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق آج 11 بجے سے 12 بجے دوپہر تک شہر کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک کا دباؤ معمول سے زیادہ رہے گا۔ ٹریفک ایڈوائزری میں شہریوں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ احتیاط سے کام لیں اور متبادل راستوں کا استعمال یقینی بنائیں۔
متاثرہ شاہراہیںجن راستوں پر ٹریفک کا دباؤ معمول سے زیادہ رہے گا ان میں فیصل ایونیو، ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے شامل ہیں۔ ٹریفک ایڈوائزی میں شہریوں سے کہا گیا ہے کہ ممکن ہو تو وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
ریڈ زون میں انٹری اور راستے بندایکسپریس چوک اور میریٹ گیٹ ریڈ زون کے لیے بند رہیں گے۔ جبکہ ریڈ زون میں داخلے کے لیے سرینا روڈ، نادرا چوک اور مارگلہ روڈ استعمال کی جاسکتی ہے۔
اسلام آباد آنے اور جانے والوں کے لیے متبادل راستےراولپنڈی سے اسلام آباد آنے والے شہری راول روڈ، نائنتھ ایونیو، فقیر ایپی روڈ اور سری نگر ہائی وے استعمال کریں۔
اسلام آباد سے راولپنڈی جانے والے شہری زیرو پوائنٹ سے سری نگر ہائی وے اور پھر نائنتھ ایونیو کا استعمال کریں۔
مری، بارہ کہو سے اسلام آباد آنے والے شہری کورنگ روڈ، بنی گالہ روڈ، پارک روڈ اور لہتراڑ روڈ استعمال کریں۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کے اہلکار مختلف مقامات پر رہنمائی کے لیے موجود ہوں گے۔ مزید معلومات کے لیے ،ITP ریڈیو 92.4 FM اسلام آباد پولیس کے سوشل میڈیا پیجز ملاحظہ فرمائیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں