Nawaiwaqt:
2025-10-26@03:40:40 GMT

پی ایس ایل 11 میں دو نئی ٹیمیں شامل ہوں گی: سی ای او

اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT

پی ایس ایل 11 میں دو نئی ٹیمیں شامل ہوں گی: سی ای او

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سی ای او سلمان نصیر نے تصدیق کی ہے کہ پی ایس ایل 11 میں دو نئی ٹیمیں شامل ہوں گی۔ پی ایس ایل پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سی ای او سلمان نصیر کا کہنا تھا کہ نئی فرنچائز ٹیموں کی فروخت کا کام نومبر میں شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نئی فرنچائز ٹیموں کو حاصل کرنے کے لیے سخت مقابلے کی توقع ہے، بہت سی پارٹیز ٹیمیں خریدنے میں دلچسپی لے رہی ہیں۔ سلمان نصیر نے بتایا کہ ویلیوایشن کے ٹی او آرز مارچ میں ہی تمام فرنچائز نے طے کرلیے تھے، چند دنوں میں ویلیوایشن مکمل ہوجائے گی، جو مارکیٹ ویلیو ملے گی وہ فرنچائزز کو آفر کی جائے گی۔ پی ایس ایل کے سی ای او نے کہا کہ اس بار پی ایس ایل کے میچز 6 وینیوز پر کرانے کے لیے سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔ سلمان نصیر کا کہنا تھا کہ پشاور کا عمران خان اسٹیڈیم تقریباً تیار ہے،تاہم بین الاقوامی معیار کے میچز کے لیے کچھ آخری اپ گریڈز کی ضرورت ہے، کوشش کر رہے ہیں کہ ایونٹ کے لیے تیار ہوجائے۔ انہوں نے تصدیق کی کہ فیصل آباد کو بھی ایک نئے میزبان شہر کے طور پر شامل کیا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پی ایس ایل سی ای او کے لیے

پڑھیں:

ایشوریا سے شادی کی خواہش رکھنے والے ہاٹ میل کے بانی کیساتھ سلمان خان نے کیا کیا؟

مشہور بھارتی ٹیکنالوجی ماہر اور ہاٹ میل کے بانی صابر بھاٹیا کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ انہوں نے ماضی میں بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا تھا، جس کے بعد ان کی سلمان خان سے ایک دلچسپ اور غیر متوقع ملاقات ہوئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 2001 میں ایک ہائی پروفائل پارٹی میں صابر بھاٹیا، ٹی وی میزبان سمی گریوال کے ہمراہ شریک تھے جہاں ان کی ملاقات سلمان خان سے ہوئی۔ اس وقت سلمان اور ایشوریہ کے تعلقات خبروں میں تھے کہ وہ ڈیٹ کر رہے ہیں۔

ملاقات کے دوران سلمان نے طنزیہ انداز میں صابر بھاٹیا سے کہا، ’تو تم وہ ہو جو ایش سے شادی کرنا چاہتے ہو؟‘ جس پر صابر نے مسکراتے ہوئے اسے محض ایک افواہ قرار دیا، جس پر سلمان خان نے کہا، ’وہ (ایشوریا) بہت اچھی لڑکی ہے‘۔

رپورٹ کے مطابق پارٹی میں ایک موقع پر صابر بھاٹیا کے ہاتھ پر سلمان خان کی جلتی سگریٹ حادثاتی طور پر لگ گئی، جس پر سلمان نے طنزیہ انداز میں کہا، ’آخرکار تمہارے ہاتھوں پر راکھ آ ہی گئی‘۔

یاد رہے کہ سلمان خان ایشوریا سے شادی کرنا چاہتے تھے تاہم دونوں کے تعلقات خراب ہوئے اور بریک اپ ہوگیا جبکہ صابر بھاٹیا نے بعد ازاں 2008 میں تانیہ شرما سے شادی کی جو 2013 میں طلاق پر ختم ہوئی۔

واضح رہے کہ صابر بھاٹیا نے 1996 میں ہاٹ میل متعارف کرائی تھی، جو دنیا کی پہلی ویب بیسڈ ای میل سروس تھی تاہم ایک سال بعد ہی مائیکروسافٹ نے اسے 400 ملین ڈالر میں خرید لیا تھا۔

 

متعلقہ مضامین

  • پی ایس ایل سے متعلق اجلاس میں نئی تجاویز پیش کردی گئیں
  • پی ایس ایل کی ٹیموں کا معاہدہ ختم، صرف اہل ٹیمیں نئے معاہدے میں شامل ہوں گی
  • ایشوریا سے شادی کی خواہش رکھنے والے ہاٹ میل کے بانی کیساتھ سلمان خان نے کیا کیا؟
  • عمران خان سے جیل ملاقاتوں کے آرڈر پر عملدرآمد کا حکم
  • علی ترین کی پی سی بی پر شدید تنقید، لیگل نوٹس پھاڑ دیا
  • پی سی بی معاہدے کیخلاف ورزی ، پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز معطل
  • ملتان سلطانز کو معاہدے کی منسوخی کے حوالے سے نوٹس جاری
  • پی سی بی کا بڑا فیصلہ: ملتان سلطانز کو معاہدہ منسوخی کا نوٹس جاری