مقتول بچہ مصور خان کاکڑ—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ اعتزاز گورایہ نے بتایا ہے کہ گزشتہ سال 15 نومبر کو اغواء ہونے والے بچے مصور خان کاکڑ کو اغواء کاروں نے قتل کر دیا۔

ڈی آئی جی اعتزاز گورایہ نے ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے ہمراہ کوئٹہ میں پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم نے بچے کی بازیابی کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دی تھی۔ 

انہوں نے کہا کہ اب تک اس کیس میں 19 جے آئی ٹی میٹنگز ہوئیں، بچے کی بازیابی کے لیے 2000 رہائشی مقامات کو سرچ کیا گیا۔

ڈی آئی جی کوئٹہ نے کہا کہ بچے کی بازیابی کے لیے وقتاً فوقتاً آپریشنز ہوتے رہے، اس دوران اغواء کاروں کے ساتھ بات چیت ہوتی رہی۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان اور ایران کے نمبر سے کال آئی، دشت کے علاقے میں اطلاع ملنے پر آپریشن کیا، جہاں ایک شخص مارا گیا اور دوسرا زخمی ہوا۔

ڈی آئی جی پولیس نے کہا کہ دشت میں بچے کو کہیں اور منتقل کیا گیا، بعد میں مار دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے ایک سرچ آپریشن کیا گیا، پیر کے روز ہمیں وہ مقام ملا، جہاں بچے کو دفنا دیا گیا تھا، ڈی آئی جی اعتزاز گورایہ نے کہا کہ لاش 2 سے 3 ماہ پرانی تھی، اسے 23 جون کو کوئٹہ منتقل کر کے لواحقین کو دکھائی گئی۔

ڈی آئی جی نے کہا کہ ڈی این اے اور سائنٹیفک ثبوت کے بغیر ہم اعلان نہیں کر سکتے تھے، ڈی این اے کے بعد آج صبح کنفرم کیا گیا کہ یہ مصور کاکڑ کی ہی لاش ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوششوں کا جو نتیجہ ہونا چائیے تھا وہ حاصل نہیں کر سکے، ہمارے لیے جتنا ممکن تھا ہم نے کیا، اس واقعے پر ہمیں دکھ اور افسوس ہے۔ 

ڈی آئی جی نے کہا کہ پولیس اور حکومت کی طرف سےکنفرم کرتے ہیں کہ مصور کاکڑ شہید ہو چکے ہیں، جتنےسرچ آپریشن ہم نے اس کیس میں کیے، کسی اور کیس میں نہیں کیے۔

اس موقع پر موجود ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا کہ بچے کے اغواء کے بعد حکومت لوحقین کے ساتھ رابطے میں رہی، یہ ناکامی ہم قبول کرتے ہیں کہ بچے کی باحفاظت بازیابی نہیں ہو سکی۔ 

انہوں نے کہا کہ بچے کی بازیابی کی پوری کوشش کی گئی، اغواء کار افغانی تھے اور ایک اغواء کار باجوڑ کا تھا، معلومات کے مطابق کوئٹہ میں 2 گھر تبدیل کیے گئے، اس کے بعد بچے کو دشت اسپلنجی منتقل کیا گیا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ بچے کی بازیابی ڈی آئی جی کیا گیا کہ بچے

پڑھیں:

محرم الحرام کا چاند نظر آگیا

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون 2025ء ) محرم الحرام کا چاند نظر آگیا، 1447 ہجری کا آغاز 27 جون بروز جمعہ سے ہو گا، یوم عاشور 6 جولائی بروز اتوار کو ہو گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز محرم الحرام کے چاند کی پیدائش ہو گئی تھی۔ محرم الحرام کے چاند کی پیدائش ہو جانے کے بعد نئی ہجری سال کا آغاز ہو گیا، تاہم محرم الحرام کے چاند کی رویت کا باضابطہ اعلان پاکستان سمیت دنیا بھر میں رویت ہلال کمیٹیوں کی جانب سے کیا گیا۔

رویت ہلال ریسرچ کونسل کے مطابق محرم الحرام کے چاند کی پیدائش 25جون بروز بدھ کو دوپہر کے وقت ہوگئی، چاند کی عمر 27گھنٹے سے زائد ہونے کے باعث 26 جون کو ملک بھر میں چاند دیکھنا آسان ہوگا، نئے سال کا آغاز 27جون اور یوم عاشور 6 جولائی کو ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

رویت ہلال ریسرچ کونسل کی تفصیلی رپورٹ کے مطابق نئے ہجری سال کا چاند 25جون 2025 کو پاکستانی وقت کے مطابق بعد سہ پہر 3بج کر 32منٹ پر پیدا ہو گیا۔

26 جون کو یعنی 29ذوالحجہ کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر27 گھنٹے سے بھی زائد ہو چکی ہو گی۔ 26 جون کو غروب شمس اور غروب قمر کے درمیان فرق جو کم از کم 40منٹ ہونا چاہیے وہ کراچی میں 74منٹ ، جیوانی میں 75منٹ ، کوئٹہ اور لاہور میں 76منٹ ہوگا۔ نئے ہجری سال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت کوئٹہ میں ہوا ۔ لاہور سمیت دیگر شہروں میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کا اجلاس ہوا۔ لاہور، پشاور، اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں چاند نظر نہیں آیا، تاہم کوئٹہ میں اجلاس کی صدارت کرنے والے چئیرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ محرم الحرام 1447 ہجری کے چاند کی شہادت موصول ہو گئی۔

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف کو مائنس کہنے والے آج خود مائنس ہو گئے: وزیراعلیٰ پنجاب
  • گزشتہ سال نومبر میں اغواء ہونے والا بچہ مصور کاکڑ مردہ حالت میں ملا
  • پنجاب کا گزشتہ 30 سال کا قرضہ صفر ہوگیا ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز
  • کوئٹہ، مغوی طالب علم مصور کاکڑ کی لاش مستونگ سے برآمد
  • کوئٹہ میں داعش کے ہاتھوں تاجر کے بیٹے کا اغوا اور قتل
  • محرم الحرام کا چاند نظر آگیا
  • کوئٹہ، شیعہ علماء کونسل اور جماعت اہلسنیت کے وفود کی ایرانی قونصل جنرل سے ملاقات
  • ڈونلڈ ٹرمپ کی اسرائیلی عدلیہ پر تنقید‘نیتن یاہو کے خلاف کرپشن مقدمات کو تماشہ اور سیاسی انتقام قرار دے دیا
  • پاکستان اور امریکہ کا امریکی سرمایہ کاروں میں پاکستان کے کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے ویبنار