مجھے قتل کیا گیا تو ایران تباہ ہوجائے گا، ٹرمپ نے تہران پردباؤ بڑھانے کی یادداشت پر دستخط کردیے
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی مہم دوبارہ شروع کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر ایران نے انہیں قتل کرنے کی کوشش کی تو اسے تباہ کر دیا جائے گا۔
امریکی خبر رساں ادارے ’اسکائی نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سے ملاقات سے چند لمحے قبل ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف کریک ڈاؤن اور تیل کی برآمدات کو محدود کرنے کے لیے ایک یادداشت پر دستخط کیے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے ایران کے بارے میں’سخت’ ہدایات پر بھی دستخط کیے ہیں کیونکہ تہران جوہری ہتھیار تیار کرنے کے ’بہت قریب‘ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ تہران میں اپنے ہم منصب کے ساتھ بات چیت کریں گے، لیکن انہوں نے اپنے مشیروں کے لیے ہدایات چھوڑی ہیں کہ اگر ایران نے انہیں قتل کیا تو امریکی دشمن کو تباہ کردیا جائے۔
امریکی محکمہ انصاف نے نومبر میں اعلان کیا تھا کہ صدارتی انتخابات سے قبل صدر ٹرمپ کو قتل کرنے کی ایرانی سازش ناکام بنا دی گئی ہے۔
محکمہ خارجہ نے الزام عائد کیا تھا کہ ایرانی حکام نے 51 سالہ فرہاد شاکری کو ہدایت کی تھی کہ وہ صدر ٹرمپ کی نگرانی اور بالآخر انہیں قتل کرنے پر توجہ مرکوز کریں، شاکری اب بھی ایران میں مفرور ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر ’زیادہ سے زیادہ دباؤ‘ ڈالنے کی اپنی مہم بحال کر دی ہے جس میں ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے لیے اس کی تیل کی برآمدات کو صفر تک لے جانے کی کوششیں بھی شامل ہیں۔
میمو پر دستخط کرتے ہوئے ٹرمپ نے اسے بہت مشکل قرار دیا اور کہا کہ وہ اس بات پر پریشان ہیں کہ آیا یہ قدم اٹھایا جائے یا نہیں، انہوں نے کہا کہ وہ ایران کے ساتھ معاہدے کے لیے تیار ہیں اور انہوں نے ایرانی ہم منصب سے بات چیت پر آمادگی کا اظہار کیا۔
ٹرمپ نے کہا کہ’ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا’، یہ پوچھے جانے پر کہ تہران ہتھیاروں کے کتنے قریب ہے، ٹرمپ نے کہا کہ ’وہ بہت قریب ہیں‘۔
ٹرمپ نے سابق صدر جو بائیڈن پر الزام عائد کیا کہ وہ تیل کی برآمد پر پابندیوں کو سختی سے نافذ کرنے میں ناکام رہے، ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بائیڈن نے ایران کو جوہری ہتھیاروں کے پروگرام اور مشرق وسطیٰ میں مسلح ملیشیاؤں کی مالی اعانت کے لیے تیل فروخت کرنے کی اجازت دے کر اس کی حوصلہ افزائی کی ۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نے کہا کہ نے ایران انہوں نے کے لیے
پڑھیں:
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا یوٹرن: چین کے ساتھ معاہدہ کرنے کا اعلان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا یوٹرن: چین کے ساتھ معاہدہ کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 23 April, 2025 سب نیوز
واشنگٹن(آئی پی ایس) امریکی صدر کا ایک اور بڑا یو ٹرن، ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے ساتھ معاہدہ کرنے کا اعلان کر دیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سٹاک مارکیٹ میں تیزی آئی ہے، تبدیلی کے مرحلے میں ہیں، چین کو معاہدہ کرنا ہی پڑے گا، اگر معاہدہ نہ کیا تو ہم ڈیل طے کریں گے، چین سے اچھی ڈیلنگ کرنے جا رہے ہیں، چین پر ٹیرف 145فیصد تک نہیں بڑھائیں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین پر ٹیرف صفر بھی نہیں ہو گا، کرپٹو کو ریگولیٹری استحکام کی ضرورت ہے، فیڈرل ریزرو کے چیف جیروم پاول کو ہٹانے کا کوئی ارادہ نہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپولیس کو دھمکیاں دینے کا کیس؛ عالیہ حمزہ کو عدالت سے ریلیف مل گیا پولیس کو دھمکیاں دینے کا کیس؛ عالیہ حمزہ کو عدالت سے ریلیف مل گیا عمران خان کی گرفتاری کو ڈیڑھ سال گزر چکا جسمانی ریمانڈ کا سوال پیدا نہیں ہوتا: عدالت مقبوضہ کشمیر میں فائرنگ سے 24افراد ہلاک، بھارتی میڈیا کا پاکستان کیخلاف زہریلا پروپیگنڈا انٹرا پارٹی انتخابات: بیرسٹر گوہر سنی اتحاد کونسل میں تھے، پی ٹی آئی سربراہ کیسے بنے؟ الیکشن کمیشن آنجہانی پوپ فرانسس کی آخری رسومات ہفتے کو ادا کی جائیں گی ایرانی وزیر خارجہ چین کا دورہ کریں گے ، چینی وزارت خارجہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم