مراکش میں کشتہ ڈوبی نہیں قتل عام ہوا،بچ جانیوالے پاکستانیوں کے ہولناک انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مراکش کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والے پاکستانیوں کے ابتدائی بیانات ریکارڈ کرلیے گئے، اسمگلروں نے تاوان دینے والوں کو چھوڑ دیا اور نہ دینے والوں کو ہتھوڑے مار کر سمندر میں پھینک دیا۔ذرائع کے مطابق یہ بیانات پاکستان سے گئی 4 رکنی ٹیم نے ریکارڈ کیے جس میں متاثرین نے بتایا کہ مراکش میں کشتی ڈوبی نہیں بلکہ قتل عام ہوا، انسانی اسمگلروں نے کشتی کھلے سمندر میں جان بوجھ کر کئی دن روکے رکھی اور تاوان مانگا، تاوان دینے والے لوگوں کو چھوڑ دیا گیا اور نہ دینے پر بہت سے مسافروں کو اہتھوڑے مارکر زخمی کیا اور
سمندرمیں پھینک دیا۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ پاکستانیوں نے اپنے بیان میں بتایا کہ کشتی میں سوار بیشتر لوگ سرد موسم اور تشدد کے باعث ہلاک ہوئے، کشتی میں موجود افراد کو کھانے پینے کی قلت کا بھی سامنا تھا، کشتی انٹرنیشنل ہیومن ٹریفکنگ ریکٹ کی نگرانی میں تھی، اس ریکٹ میں سنیگال، موریطانیہ اور مراکش کے اسمگلر شامل ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان کی 4 رکنی تحقیقاتی ٹیم اس وقت مراکش میں موجود ہے، ٹیم میں ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ، ڈائریکٹر نارتھ ایف آئی اے، وزارت خارجہ اور آئی بی کے نمائندے بھی شامل ہیں۔علاوہ ازیں کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 2 بھائیوں کی جانب سے اسپین جانے کے لیے ایجنٹوں کو 80 لاکھ روپے کی خطیر رقم دینے کا انکشاف ہوا ہے۔ مراکش کشتی واقعے میں گوجرانوالہ کے نواحی گاؤں بھٹی بھنگو کے ایک ہی گھر کے 2نوجوان بھی لقمہ اجل بن گئے جنہوں نے اسپین جانے کے لیے ایجنٹوں کو 80 لاکھ روپے دیے تھے۔جاں بحق نوجوانوں کے والد کا کہنا ہے کہ 21 سالہ شہریار اور 22 سالہ افتخار 4 ماہ قبل اسپین جانے کے لیے گھر سے نکلے تھے جبکہ قانونی طریقے سے اسپین جانے کے لییایجنٹوں کو 80 لاکھ روپے دیے تھے، والد کے مطابق ایجنٹ طارق، فائزہ اور عامر گورایہ نے پیسے وصول کیے۔ متوفین کے والد کے مطابق اسپین کے قریب کشتی حادثہ میں شہریار اور افتخار بھی جاں بحق ہوگئے ہیں، کشتی حادثے میں بچ جانے والوں نے تصاویرسے ہمیں تصدیق کی۔ جاں بحق نوجوانوں کے والد نے وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب سے مدد کی اپیل کی ہے۔ مزید برآں وزارت خارجہ اور مراکش میں پاکستانی سفارت خانے نے کشتی حادثے میں ایک اور پاکستانی کے بچ جانے کی تصدیق کردی،بچ جانے والے پاکستانیوں کی تصدیق شدہ تعداد 22 ہو گئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق تصدیق شدہ معلومات کی بنیاد پر، ایک اور پاکستانی شہری ڈخلا، مراکش کے قریب کشتی کے سانحے میں زندہ بچ جانے والوں میں شامل ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق زندہ بچ جانے والے پاکستانی کا نام محمد عدیل ولد محمد رشید اور کا شناختی کرڈ نمبر نمبر7-0822424-35404 ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کشتی حادثے میں والے پاکستانی اسپین جانے کے مراکش میں کے مطابق
پڑھیں:
امریکا آنیوالے تمام غیر ملکیوں کو اب 250 ڈالرز اضافی ویزا فیس دینا ہوگی
امریکی ماہر قانون کے مطابق یہ اضافی ویزا فیس دراصل ایک طرح کا سیفٹی ڈپازٹ ہے۔ جو ویزا مدت کی تکمیل کے بعد واپس جانے والوں کو واپس کر دیا جائے گا۔ تاہم 250 ڈالرز کی واپسی خودکار نہیں ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا آنے والے تمام غیر ملکیوں کو اب 250 ڈالرز اضافی ویزا فیس دینا ہوگی۔ یہ ویزا فیس ہر وہ مسافر ادا کرے گا، جو نان امیگرینٹ ویزا کیلئے اپلائی کرے گا۔ اس میں سیاحت، تجارت اور حصول علم کے لیے عارضی طور پر امریکا آنے والے لوگ شامل ہوں گے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ویزا شرائط پر مکمل عمل درآمد کی صورت میں امریکا سے واپس جانے والے فرد کو یہ ویزا فیس واپس کر دی جائے گی۔
امریکی ماہر قانون کے مطابق یہ اضافی ویزا فیس دراصل ایک طرح کا سیفٹی ڈپازٹ ہے۔ جو ویزا مدت کی تکمیل کے بعد واپس جانے والوں کو واپس کر دیا جائے گا۔ تاہم 250 ڈالرز کی واپسی خودکار نہیں ہوگی۔ ویزہ لینے والے شخص کو ثابت کرنا ہوگا کہ اس نے ویزا شرائط کی مکمل پاسداری کی ہے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ اس اضافی ویزا فیس کی واپسی کا طریقہ کار کیا ہوگا۔؟ اضافی ویزا فیس "ون بگ بیوٹی فل بل ایکٹ" کے تحت لگائی گئی ہے۔