ناخلف بیٹے نے ناشتہ دینے میں تاخیر پر روزے دار ماں کو قتل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
گجرات(نیوز ڈیسک)پنجاب کے ضلع گجرات کے نواحی گاؤں میں ناخلف بیٹے نے ناشتہ دینے میں تاخیر پر روزے دار ماں کو قتل کردیا۔نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق یہ افسوسناک واقع گجرات میں انڈسٹریل اسٹیٹ 2 پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع مراریاں گاؤں میں پیش آیا، جہاں ایک شخص نے مبینہ طور پر ناشتہ دینے میں تاخیر پر اپنی روزے دار ماں کو قتل کردیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق عثمان نواز نامی شخص نے اپنی والدہ رضیہ بی بی کو ناشتہ بنانے کو کہا تھا، تاہم ماں نے کہا کہ وہ روزے سے ہیں اور کچھ دیر آرام کرنا چاہتی ہیں اس لیے وہ کچھ تھوڑا صبر کرے۔
ماں کی جانب سے ناشتہ دینے میں تاخیر پر ناخلف بیٹا مشتعل ہوگیا اور اپنی ماں کے سر پر آہنی سلاخ دے ماری جس کے نتیجے میں روزے دار خاتون موقع پر دم توڑ گئیں۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرلیا اور خاتون کو لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا۔
پولیس ملزم کے خلاف اس کے بھائی فرمان علی کی مدعیت میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
ن لیگ کو بڑا دھچکا، اہم لیگی رہنما رانا احسان پیپلزپارٹی میں شامل
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ناشتہ دینے میں تاخیر پر
پڑھیں:
کس نامور اداکار نے اپنے بیٹے کو 22 سال کی عمر تک اسمارٹ فون کے بجائے ’ ڈبہ فون ‘ استعمال کروایا؟
ممبئی(شوبز ڈیسک)سائبر تھرلر فلم ’لاگ آؤٹ‘ کے اداکار بابل خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے والدین نہیں چاہتے تھے کہ وہ ڈیجیٹل دنیا میں پروان چڑھیں اور یہی وجہ تھی کہ انہوں نے 22 سال کی عمر تک ڈبہ فون استعمال کیا۔
سوشل میڈیا انفلوئنسر بابل خان ان دنوں ڈیجیٹل دنیا کی تلخیاں بیان کرتی فلم ’ لاگ آؤٹ‘ میں مرکزی کردار کے باعث سرخیوں میں ہیں۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران بابل خان نے بتایا کہ میری پرورش عام لوگوں کی طرح نہیں ہوئی کیوں کہ میرے والدین اس بات پر اٹل تھے کہ وہ اپنے بیٹے کو ڈیجیٹل دنیا میں پروان نہیں چڑھائیں گے، اس لیے میری پرورش پہلے جنگل کے بالکل قریب اور پھر مدھ جزیرے پر ہوئی، اس کے بعد مجھے اسکول بھیجا گیا جہاں پلاسٹک کی اجازت نہیں تھی اور ہر چیز لکڑی کی تھی۔
اداکار نے بتایا کہ میں آج کے نوجوان کی طرح ڈیجیٹل آلات اور اسمارٹ فونز کے جنون میں مبتلا نہیں تھا، میرے پاس 21 یا 22 سال کی عمر تک ایک ڈبہ فون تھا جب ہی یہ سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل دنیا میرے لیے بالکل نئی ہے ‘۔
بابل خان نے اعتراف کیا کہ اگرچہ میں سوشل میڈیا کا جنون نہیں رکھتا اور ڈیجیٹل دنیا سے دور رہنا پسند کرتاہوں لیکن لاگ آؤٹ پر کام کے دوران میں نے سوشل کی دنیا سے متعلق بہت کچھ سیکھا، اس دوران مجھے اندازہ ہوا کہ ہمیں اپنی عزت نفس کے لیے سوشل میڈیا پر انحصار کرنے کے بجائے اسے تخلیقی صلاحیتوں کے لیے استعمال کرنا چاہیے۔
مزید پڑھیں:سوتیلے باپ کے تشدد کا شکار بالی وڈ کا وہ نامور اداکار جو مسجد کے باہر بھیک مانگنے پر مجبور تھا