ایران کا تہران پر حملے کے جواب میں اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ، تل ابیب میں دھماکوں کی گونج
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
ایران نے دارالحکومت تہران پر اسرائیلی فضائی حملوں کے جواب میں شمالی اور وسطی اسرائیل پر بیلسٹک میزائل داغ دیے، جس کے بعد متعدد شہروں میں ایمرجنسی سائرن بجنے لگے اور عوام کو فوری طور پر محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی۔
اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ اس کا فضائی دفاعی نظام ایرانی میزائلوں کو روکنے کے لیے متحرک ہو چکا ہے اور کئی میزائلوں کو راستے میں ہی تباہ کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں اسرائیل کی ایران میں فوجی تنصیبات پر تازہ بمباری، جوابی کارروائی تباہ کن ہوگی، ایران کا انتباہ
تہران میں اسرائیلی حملے، فوجی و دفاعی اہداف نشانہ
ایرانی میزائل حملوں سے قبل اسرائیل نے تہران میں بڑے پیمانے پر فضائی کارروائی کرتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب، دفاعی نظام سے وابستہ مراکز اور دیگر 170 اہم فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔ اسرائیلی حکام کے مطابق ان حملوں میں 50 سے زائد جنگی طیارے شامل تھے۔
تہران کے حساس علاقوں میں دھماکے اور آگ
عرب میڈیا کے مطابق تہران کے مرکزی علاقے میں ایرانی پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب زوردار دھماکے سنے گئے، جس کے بعد علاقے میں آگ لگ گئی۔ اسی طرح ولی عصر میدان اور طالقانی روڈ کے اطراف میں بھی دھماکوں کی اطلاعات ہیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس ہیڈکوارٹر پر ہونے والے ڈرون حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ایرانی صدر کا سخت ردعمل
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے اپنے حملے جاری رکھے تو ایران کی جوابی کارروائی شدید اور فیصلہ کن ہوگی۔ انہوں نے عالمی برادری کو خبردار کیا کہ ایران کی خودمختاری پر حملہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں ایران کے میزائل حملوں کے بعد اسرائیل میں غزہ جیسے مناظر، ہر طرف تباہی
جنگ کا خطرہ، خطے میں بے چینی
ایران اور اسرائیل کے درمیان تیز ہوتی اس کشیدگی نے مشرق وسطیٰ کو کھلی جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ دونوں ممالک کی عسکری کارروائیوں سے خطے میں شدید بے چینی پھیل چکی ہے، جب کہ عالمی طاقتیں صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسرائیل ایران بیلسٹک میزائل حملہ تل ابیب وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسرائیل ایران بیلسٹک میزائل حملہ تل ابیب وی نیوز
پڑھیں:
بھارت کا پرالے میزائل کا تجربہ، پاکستان کا کون سا جدید ہتھیار منہ توڑ جواب دے گا؟
مودی سرکار کی جانب سے پرالے میزائل کے تجربات آپریشن سندور کی شکست چھپانے کی سیاسی چال ہے۔
آپریشن سندور کی شکست چھپانے کے لیے مودی کا جھوٹا کھیل بے نقاب ہوگیا اور میزائل نمائش سے سیاسی بحران سنبھالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
مودی سرکار کی جنگی جنونیت خطے کو تباہی کے دہانے پر لے آئی اور ’’نیا بھارت‘‘ امن نہیں بارود کا راگ الاپنے میں مصروف ہے۔
بھارت نے 28 اور 29 جولائی کو مسلسل دو روز پرالے میزائل کے تجربات کیے، میزائل کے تجربے اڈیشہ کے ساحل ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جزیرے پر کیے گئے۔
مودی سرکار کے پرالے میزائل کے پے در پے تجربات خطے میں کشیدگی بڑھانے، ہتھیاروں کی دوڑ اور تباہ کن جنگ کی راہ ہموار کرنے کی سازش ہیں۔
بھارت کی دھمکیوں اور جنگی جنونیت کا منہ توڑ جواب پاکستان کا جدید نصر (ہتف-9) میزائل ہے، جو بھارت کی ہر قسم کی عسکری سازشوں کو ناکام بنانے کی قوت رکھتا ہے۔
پاکستانی نصر میزائل تیز رفتار، موبائل اور جوہری وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ نصر میزائل کی موبائل اور تیز رفتار خصوصیات اسے دشمن کی پہلی ضرب کے خلاف مؤثر بناتی ہیں۔
مودی سرکار آپریشن سندور کی ناکامی پر پردہ ڈالنے کے لیے فوج کو سیکیورٹی کے بجائے سیاسی فائدے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔
ہندوتوا حکومت اپنی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے فوجی نمائش پر انحصار کرنے پر مجبور ہے اور یہ حکمت عملی نہیں بلکہ مودی سرکار کی ایک خطرناک مہم جوئی ہے۔
مودی سرکار داخلی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے جنوبی ایشیا میں اسلحے کی دوڑ کو ہوا دے رہی ہے۔