ایران، اسرائیل کشیدگی، مختلف ممالک کی فضائی حدود بند، ایئر لائنز کا پاکستانی حدود کا استعمال
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
ایران اور اسرائیل کے مابین جنگ میں مختلف ممالک کی فضائی حدود بند ش کے باعث مختلف غیر ملکی ائر لائنز نے اپنے مختلف سیکٹرز کے لئے پاکستانی فضائی حدود کا استعمال شروع کر دیا ۔
رپورٹ کے مطابق ایمریٹس سمیت کئی بڑی ایئرلائنز شمالی امریکا، مصر اور دیگر ممالک کے لئے پاکستانی فضائی حدود استعمال کر رہی ہیں۔
ائرلائنز مغربی پاکستان سے گزر کر مغرب میں افغانستان ،ترکمانستان، بحیرہ کیسپین، آذربائیجان اور ترکی کے بعد آگے جا رپی ہیں، جنگ کے باعث ایران، عراق، شام، اردن اور اسرائیل کی فضائی حدود بدستور بند ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور کا فضائی معیار آج بھی انتہائی مضر صحت
—فائل فوٹوپنجاب کے مختلف اضلاع میں اسموگ کی شدت میں کمی ہوئی ہے تاہم لاہور کا فضائی معیار آج بھی انتہائی مضر صحت ہے۔
عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق لاہور میں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 358 ریکارڈ کی گئی ہے۔
ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق فیصل آباد کی فضا میں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 246، ملتان میں 219 اور گوجرانوالہ میں 195 ریکارڈ کی گئی ہے۔
صوبہ پنجاب کے دارالخلافہ لاہور سمیت مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی شدت آج بھی زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔
طبی ماہرین نے شہریوں کو ماسک کے استعمال اور بغیر ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق 151 سے 200 پرٹیکیولیٹ میٹر آلودگی مضر، 201 سے 300 پرٹیکیولیٹ میٹر انتہائی مضر جبکہ 301 پرٹیکیولیٹ میٹر سے زائد خطرناک آلودگی ہے۔