فائل فوٹو

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یومِ ثقافت سندھ پر خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ سندھ کا آج صرف ثقافت کا دن نہیں بلکہ اپنی پہچان پر فخر کی تجدید ہے۔ 

اپنے بیان میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آج صدیوں کی تہذیب ہماری ذمہ داری بن کر سامنے کھڑی ہے، سندھ کی ثقافت رنگوں سے زیادہ، کردار اور برداشت کی علامت ہے، ہماری سرزمین نے دنیا کو امن اور محبت کا علم دیا۔

سندھ کی ثقافت رنگوں سے زیادہ کردار اور برداشت کی علامت ہے، مراد علی شاہ

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سندھی کلچر ڈے ہمیں یاد دلاتا ہے کہ اتحاد ہماری اصل طاقت ہے، سندھ کی موسیقی، زبان اور روایتیں مستقبل کی سمت متعین کرتی ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ سندھی کلچر ڈے ہمیں یاد دلاتا ہے کہ اتحاد ہماری اصل طاقت ہے، سندھ کی موسیقی، زبان اور روایتیں مستقبل کی سمت متعین کرتی ہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کی شناخت کسی ایک دن کی نہیں یہ ہر دل میں دھڑکتی ایک تاریخ ہے، ہم سب آج ایکتا کے سچے معنی دنیا کو دکھا رہے ہیں، ہم نے ماضی کو زندہ رکھا ہے یہی سندھ کی شان ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کی ثقافت پوری دنیا میں بسنے والے امن چاہنے والوں کی آواز ہے، یہ تہذیب صدیوں کی مسافت طے کر کے پہنچی ہے اس کو مزید روشن کریں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سندھ کی ثقافت کہا کہ سندھ نے کہا کہ مراد علی

پڑھیں:

پشاورجلسے کی کامیابی کیلئے ہر کسی کو کلیدی کردار ادا کرنا چاہیے، سہیل آفریدی

پشاور(نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے پشاور جلسے کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا۔

مزید وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے پشاور جلسے کے حوالے سے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اتوار کو حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس میں جلسہ کرنے جا رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ جلسے میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کی لیڈر شپ بھی شرکت کرے گی، تحریک انصاف، آئی ایس ایف، یوتھ ونگ سمیت تمام تنظیمیں جلسے میں شرکت کریں۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ ویڈیو پیغامات کے زریعے لوگوں کو جلسے میں شرکت کی دعوت دیں، جلسے کی کامیابی کیلئے ہر کسی کو اپنا کلیدی کردار ادا کرنا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ کی سرزمین نے دنیا کو امن و محبت کا علم دیا، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ
  • سندھ کی ثقافت دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں میں سے ایک کی وارث ہے،بلاول بھٹو
  • لاہور، گل داؤدی کی سالانہ نمائش 2025، جیلانی پارک لاہور میں رنگوں اور خوشبوؤں کا سمندر
  • نسل پرستی کا بھیانک کردار
  • مراد علی شاہ: حکومت سندھ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے وژن پر سرگرم عمل ہے
  • نیشنل گیمز کا ایونٹ ملک کے سب سے اہم ایونٹ میں سے ایک ہوتا ہے؛ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ
  • وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ این آئی سی وی ڈی کے نئے تعمیر ہونے والے ایمرجنسی بلاک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے ہیں
  • پشاورجلسے کی کامیابی کیلئے ہر کسی کو کلیدی کردار ادا کرنا چاہیے، سہیل آفریدی
  • وزیراعلیٰ سندھ کا این ایف سی اجلاس پر اظہار اطمینان