صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 148 سے امیدوارچوہدری یونس جٹ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو خیرباد کہہ دیا ہے۔
چوہدری یونس نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ وہ آج سے تحریک لبیک کی سیاست سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ کسی ایسی سیاست کا حصہ نہیں بننا چاہتے جو تشدد، جلاؤ گھیراؤ یا عوامی و سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر مبنی ہو۔
ان کا کہنا تھا،ملک کو اس وقت احتجاجی سیاست یا انتشار نہیں، بلکہ استحکام اور امن کی ضرورت ہے۔ جب ملک میں استحکام ہوگا، تو معیشت ترقی کرے گی اور عوام کو ریلیف ملے گا۔ دوسری جانب، لانگ مارچ کے بعد حکومتی رابطے شروع، ٹی ایل پی کے حالیہ لانگ مارچ کے بعد وفاقی حکومت نے تنظیماتِ اہل سنت کے رہنماؤں سے رابطہ کیا ہے، جس پر علماء نے مذاکرات کے لیے ایک 13 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
اس مذاکراتی کمیٹی میں شامل اہم شخصیات درج ذیل ہیںصاحبزادہ حامد سعید کاظمی،صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر،پیر عبد الخالق، راغب نعیمی،ثروت اعجاز قادری،مفتی کریم خان،پیر نظام الدین سیالوی اور دیگر ممتاز علما بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔
ذرائع کے مطابق، دو روز کے اندر حکومت اور کمیٹی کے درمیان باقاعدہ مذاکرات کا آغاز متوقع ہے، جن میں موجودہ سیاسی تناؤ کو ختم کرنے اور پرامن حل تلاش کرنے کی کوشش کی جائے گی۔یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ملک میں سیاسی اور مذہبی کشیدگی کے ماحول میں معتدل آوازوں کی ضرورت بڑھ گئی ہے۔ چوہدری یونس جٹ کی علیحدگی اور علما کی مذاکراتی پیش رفت ایک مثبت سمت کی طرف اشارہ کر رہی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

تحریک انصاف کی سیاسی اور ٹیکنوکریٹ قیادت کے اختلافات شدت اختیار کرگئے

تحریک انصاف کی سیاسی اور ٹیکنوکریٹ قیادت کے اختلافات شدت اختیار کرگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 3 December, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)تحریک انصاف کی سیاسی اور ٹیکنوکریٹ قیادت کے اختلافات شدت اختیار کر گئے۔ سیاسی بیک گراونڈ رکھنے والے متعدد سیاسی رہنما سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا کے خلاف متحرک ہوگئے۔ سینئر رہنماوں نے پارٹی پر مسلط ٹیکنوکریٹ گروپ سے جان چھڑانے کیلئے علیمہ خان سے مدد مانگ لی۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق سینئر رہنماں نے علیمہ خان سے درخواست کی ہے کہ بانی سے ملاقات میں ہماری تجویز کی منظوری حاصل کریں۔ سیاسی قیادت ریاست سے ٹکرا وکی مخالف اور مذاکرات کی حامی جبکہ وکلا ٹاکرے اور مزید دباو بڑھانے کی حکمت عملی پر مصر ہیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق وکلا دھڑا اسمبلیوں سے استعفوں کے آپشن پر غور کا حامی ہے جبکہ سیاسی رہنماوں نے پارلیمانی کردار محدود کرنے کی کسی بھی کوشش کی سخت مخالفت کی ہے۔
سینئر سیاسی رہنماوں نے وکلا گروپ کو پارٹی بند گلی تک پہنچانے کا ذمہ دار قرار دیدیا۔ سیاسی رہنما پارٹی پر مسلط وکلا کے غیرسیاسی فیصلوں سے تنگ آ چکے۔ اپوزیشن لیڈر کے لیے پی ٹی آئی سے باہر سے نامزدگیاں بھی وجہ تنازع ہیں۔ ذرائع کے مطابق سیاسی کمیٹی کے فیصلے مسلسل نظرانداز کیے جانے پر بھی سیاسی رہنما برہم ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجنرل سیکرٹری سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یسین کے بھائی اکبرچوہدری محمد حنیف انتقال کر گئے ، نمازجنازہ ایچ ایٹ قبرستان میں ادا جنرل سیکرٹری سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یسین کے بھائی اکبرچوہدری محمد حنیف انتقال کر گئے ، نمازجنازہ ایچ ایٹ قبرستان میں... چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنرکی ملاقات ، دوطرفہ شراکت داری اور تعاون کو فروغ دینے کے عزم... ادارے کی کامیابی میں ڈیلرز کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،حارث منظور عمران خان سے اب فیملی کی ملاقاتیں بھی بند ہونگی،فیصل واوڈا کا چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن سے متعلق قیاس آرائیاں کرنے والوں... کرغزستان کے صدر 2روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، پرتپاک استقبال آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں صائم ایوب نے دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کرلی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • امریکی سیاست میں اشتعال انگیز بیانیہ حد سے بڑھ چکا، گیلپ سروے
  • عمران خان پارٹی فیصلوں کے لیک ہونے پر برہم، سیاسی کمیٹی تحلیل کرنے کا اعلان
  • عمران خان نے پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی تحلیل کر دی
  • ’سیاسی مخالفت کو سیاست تک رہنا چاہیے‘، طارق فضل چوہدری کی سیاسی حریف شعیب شاہین کی عیادت
  • تحریک انصاف کی سیاسی اور ٹیکنوکریٹ قیادت کے اختلافات شدت اختیار کرگئے
  • مرحوم سینیٹر عرفان صدیقی کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا اعلان
  • عمران خان نے تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی ختم کرکے اختیارات سلمان اکرم راجہ کو دے دیے
  • بلوچستان، وکلاء برادری کا 27ویں آئینی ترمیم کیخلاف تحریک چلانے کا فیصلہ
  • عرفان صدیقی کے انتقال پر خالی سینیٹ کی جنرل نشست کیلئے ضمنی الیکشن کا اعلان
  • عرفان صدیقی مرحوم کی خالی سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب کا اعلان