شکیرا کے کنسرٹ کے باعث خسرہ پھیلنے کا خدشہ، محکمہ صحت نے وارننگ جاری کردی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
نیوجرسی محکمہ صحت نے حال ہی میں خبردار کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے ایسٹ ردر فورڈ میں واقع میٹ لائف اسٹیڈیم میں منعقدہ شکیرا کے کنسرٹ میں شریک افراد خسرہ وائرس کا شکار ہو سکتے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق محمکہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ایک غیر مقامی شخص جو خسرہ سے متاثر تھا، اس کنسرٹ میں شریک ہوا تھا جس کے بعد اس کنسرٹ میں شرکت کرنے والے افراد میں خسرہ پھیلنے کا خدشہ ہے۔
محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ ایسے افراد جنہوں نے خسرہ کی مکمل ویکسین نہیں لگوائی یا جنہیں پہلے خسرہ نہیں ہوا، انہیں انفیکشن کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ متاثرہ افراد میں علامات 6 جون تک ظاہر ہو سکتی ہیں۔
محکمہ کی جانب سے جاری کردی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ کنسرٹ میں شریک افراد اگر خسرہ کی علامات محسوس کریں تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رابطہ کریں، مگر کسی بھی کلینک یا اسپتال جانے سے پہلے فون پر اطلاع دینا ضروری ہے تاکہ دوسروں کو متاثر ہونے سے بچایا جا سکے۔
یاد رہے کہ خسرہ کی علامات میں تیز بخار، کھانسی، ناک بہنا، سرخ آنکھیں اور جلد پر سرخ دھبے شامل ہیں۔ یہ بیماری ہوا کے ذریعے یا متاثرہ شخص کی تھوک یا بلغم سے پھیلتی ہے، اور اس کے جراثیم ایک سے دو گھنٹے تک فضا میں موجود رہ سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ نیو جرسی کے اس کنسرٹ میں شریک افراد اور بشمول بچوں کو حکام نے ایم ایم آر ویکسین لگوانے کی تاکید کی ہے، خصوصاً سفر کرنے والے افراد پر یہ ویکسین لگوانا لازم قرار دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کنسرٹ میں شریک
پڑھیں:
کراچی ، گرمی کی شدت برقرار، پارہ 36 ڈگری تک جانے کا امکان
آج سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ، سندھ کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی لہر کا سلسلہ جاری
شہر میںسمندری ہوائیں 15 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں،محکمہ موسمیات
شہر قائد میں گرمی کی لہر بدستور جاری ہے اور موسم شدید گرم اور مرطوب ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کی وجہ سے گرمی کی شدت تین سے چار ڈگری زیادہ محسوس کی جارہی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سمندری ہوائیں 15 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جو کسی حد تک موسم کو معتدل رکھنے میں مدد دے رہی ہیں۔ادھر صوبہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں بھی گرمی کی لہر کا سلسلہ جاری ہے، تاہم محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے،شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دھوپ میں غیر ضروری طور پر نکلنے سے گریز کریں، پانی اور مشروبات کا زیادہ استعمال کریں اور خود کو گرمی سے محفوظ رکھیں۔