اب 15 سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دی جائےگی، حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے اعلان کیا ہے کہ حکومت نے ملک میں پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے 15 سال تک کے بچوں کو ویکسین دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ ان بچوں میں پولیو کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کیا گیا ہے جو 5 سال سے زیادہ عمر کے تھے۔
وفاقی وزیر نے یہ انکشاف نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، جہاں انہوں نے وزارتِ صحت کے تحت متعدد اہم اصلاحاتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان: دیامر سے رواں سال کا پہلا پولیو کیس رپورٹ، ملک بھر میں تعداد 11 ہوگئی
مصطفیٰ کمال نے بتایا کہ ابتدائی مرحلے میں کراچی، پشاور، لاہور اور جنوبی خیبرپختونخوا کے علاقوں میں 15 سال تک کے بچوں کو انسداد پولیو مہم میں شامل کیا جائے گا۔ پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے نئی ڈیڈ لائن دسمبر 2026 رکھی گئی ہے۔
انہوں نے ملک میں جعلی اور غیر معیاری ادویات کی روک تھام کے لیے ایک اہم اقدام کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ 3 ماہ کے بعد ملک بھر میں فروخت ہونے والی ہر دوا پر بار کوڈ موجود ہوگا۔ شہری موبائل فون کے ذریعے ان بار کوڈز کو اسکین کر کے دوا کی اصل ہونے کی تصدیق، ایکسپائری کی تاریخ اور دیگر اہم معلومات حاصل کر سکیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ بار کوڈ سسٹم کے نفاذ کے لیے حکومت مکمل تیار ہے، جبکہ دوا ساز صنعت نے اس پر عمل درآمد کے لیے تین ماہ کی مہلت مانگی ہے، جسے تسلیم کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید بتایا کہ حکومت نئی قومی صحت پالیسی تیار کر رہی ہے جس میں بنیادی تبدیلیاں شامل ہوں گی۔ وزیراعظم جلد اس نئی پالیسی کی منظوری دیں گے۔ اس کے علاوہ، ڈریپ کو ڈیجیٹلائز کیا جا رہا ہے، اور آئندہ ایک ہفتے میں وزیراعظم اس منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔
مصطفیٰ کمال نے بتایا کہ ان کی جانب سے مشروبات پر 50 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی تھی تاکہ صحتِ عامہ کو بہتر بنایا جا سکے، تاہم حکومت نے اس تجویز کو منظور نہیں کیا۔
نرسنگ کے شعبے میں اصلاحات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نرسنگ کونسل کا پورا قانونی ڈھانچہ تبدیل کیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق پاکستان میں 9 لاکھ نرسوں کی ضرورت ہے، جبکہ دنیا بھر میں 25 لاکھ نرسوں کی کمی ہے، جسے پورا کرنے کے لیے انقلابی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ’خدا کے لیے بچوں کو پولیو سے بچائیں‘ 2025 کی تیسری انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح
وفاقی وزیر صحت نے ملک میں بڑھتے دل کے امراض پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انکشاف کیاکہ پاکستان میں ہر ایک منٹ میں ایک شخص ہارٹ اٹیک کے باعث زندگی کی بازی ہار رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بار کوڈ سسٹم پولیو ویکسین حکومت کا بڑا فیصلہ دوا ساز صنعت قومی صحت پالیسی مصطفٰی کمال وفاقی حکومت وفاقی وزیر صحت وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بار کوڈ سسٹم پولیو ویکسین حکومت کا بڑا فیصلہ دوا ساز صنعت قومی صحت پالیسی مصطف ی کمال وفاقی حکومت وفاقی وزیر صحت وی نیوز وفاقی وزیر کرتے ہوئے بچوں کو کے لیے
پڑھیں:
وزیراعظم آزاد کشمیر اور وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کی پریس کانفرنس حقائق کے بالکل برعکس تھی، سید حفیظ ہمدانی
ممبر جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا کہنا تھا کہ حکومت کی ہٹ دھرمی اور نااہلی کی وجہ سے آج پورا کشمیر لہولہان ہے، اب بھی حکومت کے پاس وقت ہے کہ وہ لانگ مارچ مظفرآباد پہنچنے سے قبل اپنی تمام غلطیوں کا ازالہ کرتے ہوئے جائز عوامی مطالبات فوری حل کرے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان مرکزی انجمن تاجران مظفرآباد و ممبر جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سید حفیظ ہمدانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر اور وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کی پریس کانفرنس حقائق کے بالکل برعکس تھی، جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے اب تک گیارہ کارکنان جاں بحق، دو سو سے زائد کارکنان زخمی ہیں، جن میں اکثریت تشویشناک حالت میں ہیں، سب کو گولیاں لگی ہیں، گرفتار کارکنان کی تعداد اس کے علاوہ ہے۔ جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات تسلیم کرنے کی بات بھی حقائق سے مغائر ہے، اگر ہمارے مطالبات مان لیے گئے ہوتے تو ہمیں قطعی شوق نہیں تھا کہ ہم احتجاج کرتے پھریں، حکومت اگر پوائنٹ سکورنگ سے نکل کر حقائق کو فیس کرے اور بامقصد مذاکرات پر رضامند ہو تو ہم نے کبھی بھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا، حکومت کی ہٹ دھرمی اور نااہلی کی وجہ سے آج پورا کشمیر لہولہان ہے، اب بھی حکومت کے پاس وقت ہے کہ وہ لانگ مارچ مظفرآباد پہنچنے سے قبل اپنی تمام غلطیوں کا ازالہ کرتے ہوئے جائز عوامی مطالبات فوری حل کرے۔