پاکستان اور انڈونیشیا میں صحت کے شعبے میں اشتراک، ویکسین کی مقامی پیداوار پر پیش رفت متوقع
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان صحت کے شعبے میں باہمی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگیا ہے، جہاں دونوں ممالک نے صحت عامہ، ادویات سازی، اور ویکسین کی مقامی پیداوار جیسے اہم موضوعات پر ایک دوسرے سے مل کر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
ترجمان وزارتِ صحت کے مطابق، پاکستان میں تعینات انڈونیشیا کے سفیر نے وزیرِ مملکت برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صحت کے شعبے میں دو طرفہ تعاون، انسانی وسائل کے تبادلے، اور طبی اداروں کے قیام جیسے موضوعات پر مفصل گفتگو ہوئی۔
ڈاکٹر مختار بھرتھ نے ملاقات کو ’’باہمی اہداف کو ٹھوس صحت اقدامات میں تبدیل کرنے کی جانب ایک اہم قدم‘‘ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، انڈونیشیا کے ساتھ اس کے تعاون کو ایک اسٹریٹجک ترجیح کے طور پر دیکھتا ہے اور دونوں ممالک کے مابین صحت سے متعلق دیرپا منصوبوں پر کام کےلیے تیار ہے۔
اس ملاقات میں ویکسین کی پیداوار کو مشترکہ دلچسپی کا ایک کلیدی شعبہ قرار دیا گیا، اور ڈاکٹر مختار بھرتھ نے زور دیا کہ پاکستان میں انڈونیشیا کے تعاون سے ویکسین کی تیاری کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انڈونیشیا کے سفیر نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کو صحت کے شعبے میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کے مزید مواقع تلاش کرنے چاہئیں، اور انڈونیشیا اس شراکت کو آگے بڑھانے کے لیے پُرعزم ہے۔
ڈاکٹر مختار بھرتھ کا کہنا تھا کہ پاکستان، انڈونیشیا سے صحت کے شعبے میں ایک دوسرے کے تجربات سے بھرپور استفادہ کرنا چاہتا ہے، تاکہ مشترکہ اہداف کو دونوں ممالک کے لیے مؤثر صحت اقدامات میں بدلا جا سکے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈاکٹر مختار بھرتھ صحت کے شعبے میں انڈونیشیا کے دونوں ممالک ویکسین کی
پڑھیں:
امریکہ کے دورے پر فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی امریکہ میں اہم شخصیات سےملاقاتیں
پینٹاگون(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکہ کے دورے کے دوران اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکہ کا سرکاری دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی سے ملاقاتیں کیں۔
فیلڈ مارشل نے ٹیمپا میں امریکی سینٹکام کے کمانڈر جنرل مائیکل کوریلا کی ریٹائرمنٹ تقریب میں شرکت کی، وہ کمانڈ تبدیلی کی تقریب میں بھی شریک ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل کوریلا کی شاندار قیادت اور دوطرفہ عسکری تعاون مضبوط بنانے میں خدمات کو سراہا۔ انہوں نے ایڈمرل کوپر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
نیرج چوپڑا بھی ڈائمنڈ لیگ سے دستبردار ہو گئے
آرمی چیف نے اعتماد کا اظہار کیا کہ باہمی تعاون سے مشترکہ سکیورٹی چیلنجز کا سامنا جاری رکھا جائے گا۔ فیلڈ مارشل نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ڈین کین سے بھی ملاقات کی، ملاقات میں باہمی پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، آرمی چیف نے جنرل کین کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے دوست ممالک کے ڈیفنس چیفس سے بھی ملاقاتیں کیں جبکہ پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ انٹر ایکٹو سیشن بھی ہوا۔ انہوں نے پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے پُراعتماد رہنے، سرمایہ کاری کے فروغ میں کردار ادا کرنے کی ترغیب دی جبکہ پاکستانی کمیونٹی نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں بھرپور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔
میرب علی سے بریک اپ کے بعد عاصم اظہر کے کنسرٹ میں ہانیہ عامر کی شرکت سے ایک بار پھر دونوں کےتعلقات ٹھیک ہونے کی چہ میگوئیاں