چارجنگ پلانٹس لگانے والے سرمایہ کاروں سے تعاون کریں گے، ناصر حسین شاہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (کامرس رپورٹر) صوبائی وزیر توانائی و منصوبہ بندی سیدناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت صوبے میں مینوفیکچرنگ اور چارجنگ پلانٹس میں سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کاروں کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔صوبائی وزیر نے اپنے چیمبر میں چیئرمین ملک گروپ اور کنوینرایف پی سی سی آئی انرجی کمیٹی ملک خدا بخش سے ملاقات میں کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو ذرداری کے وڑن کے مطابق ماحول دوست انرجی کے منصوبوں کو پروموٹ اور سپورٹ کررہے ہیں، الیکٹرک چارجنگ اسٹیشن کے لئے سرکاری جگہوں کو استعمال میں لایا جائے گا۔ملاقات میں انرجی اپ ڈیٹ کے نعیم قریشی بھی موجود تھے۔سیدناصرحسین شاہ نے مزید کہا کہ صوبہ سندھ میں نئی تعمیر ہونے والی عمارتوں میں الیکٹرک چارجنگ کی سہولت کو لازمی قرار دیا گیا ہے اورپورے صوبے کے بڑے شہروں میں الیکٹرک چارجنگ اسٹیشن بنائے جائیں گے، شہر سے باہر جانے والوں کی سہولت کے لئے ہر تیس سے چالیس کلومیٹر پر الیکٹرک چارجنگ اسٹیشن قائم ہونگے اور جو بھی ماحول دوست انڈسٹری میں سرمایہ کاری کرے گا انہیں حکومت کا مکمل تعاون حاصل رہے گا۔سیدناصرحسین شاہ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر ماحول دوست منصوبوں کے لئے اسپیشل فنڈ رکھے جارہے ہیں اور ایسے ماحول دوست منصوبوں کو سندھ حکومت مکمل سہولت فراہم کررہی ہے۔ ملاقات میں ملک خدا بخش نے صوبائی وزیر توانائی و منصوبہ بندی کہ انکے گروپ نے چائنا کے تعاون سے مینوفیکچرنگ، چارجنگ پلانٹس کیلئے 340 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری شروع کردی ہے اورچائنا کی کمپنی اے ڈی این گروپ کے تعاون سے کراچی اور لاہور سمیت پاکستان بھر میں چارجنگ اسٹیشنز لگائے جائیں گے۔ملک خدا بخش نے صوبائی وزیرتوانائی ناصرحسین شاہ کی کوششوں اور جدوجہد کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ اگر چینی کمپنی پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں بنا ئے گی تو سندھ حکومت کراچی میں لگنے والے پلانٹ سے 20 فیصد سے زائد گاڑیاں اپنے لئے خریدے گی، ہم مینوفیکچرنگ اور چارجنگ پلانٹس پر کام کررہے ہیں۔ملک خدا بخش نے سندھ حکومت کی جانب سے صوبے کی ورکنگ ویمن کو الیکٹرک موٹر سائیکل فراہم کرنے پر چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری اوروزیرا علیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو خراج تحسین پیش کیا۔
.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: الیکٹرک چارجنگ چارجنگ پلانٹس ملک خدا بخش سندھ حکومت ماحول دوست کہا کہ
پڑھیں:
پاکستان کا ایران اور ویتنام کےساتھ معاشی تعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ پر اتفاق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: پاکستان نے ویتنام اور ایران کے ساتھ معاشی تعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ کی جانب اہم پیشرفت کی ہے۔
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے غیر ملکی سرمایہ کاری اور تجارتی شراکت داریوں میں وسعت آ رہی ہے، جبکہ دونوں ممالک کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو نئی سمت دینے کے لئے عملی اقدامات جاری ہیں۔
وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ کی ویتنام اور ایران کے سفیروں سے اہم ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے ساتھ اقتصادی تعلقات، سرمایہ کاری اور تجارت کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران ترجیحی تجارتی معاہدہ کے تحت ٹیکس میں کمی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
ویتنام کے ساتھ صنعتی شراکت داری سے پاکستان کو مینوفیکچرنگ اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں جدت کے نئے مواقع میسر آئیں گے، جبکہ پاکستان کو ویتنام کے ذریعے ایشیائی منڈیوں تک رسائی حاصل ہوسکے گی، اس شراکت داری سے ٹیکسٹائل، چمڑا، آئی ٹی اور زرعی شعبہ جات میں براہِ راست فائدہ متوقع ہے۔ایران کی جانب سے زرعی اجناس، توانائی اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
آزاد تجارتی فریم ورکس میں شمولیت اور خصوصی اقتصادی زونز کی بدولت پاکستانی تجارت میں مثبت رجحان پیدا ہوگا، پاکستان اور ایران کے تجارتی تعلقات مضبوط ہونے سے نہ صرف علاقائی بلکہ بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی ممکن ہوگی۔ویتنام اور ایران کے ساتھ تعمیری تعلقات پاکستان کی کامیاب سفارت کاری اور ملکی معیشت کے دوام کی عکاسی کرتے ہیں۔